ہمسایہ ممالک کے درمیان ہرطرح کا اختلاف دشمن کے راستہ پر گامزن ہونا ہے

اسلام کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعہ تمام مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور ان کے درمیان تفرقہ اور اختلاف ایجاد کرتے ہیں، اس وقت چند اسلامی ممالک میں دشمنوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں اور دشمن اس حالت سے فائدہ اٹھار ہے ہیں ۔

حجر بن عدی کی عظمت کے متعلق معظم لہ کا بیان

تکفیری دہشت گرد وہابیوں نے حجر بن عدی کے مزار کی جو بے حرمتی کی ہے اس کے عینی گواہوں کا کہنا ہے کہ ان کا جسم بالکل صحیح و سالم تھا اور وہابیوں نے ان کے جسم کو اغوا کرکے کسی دوسری جگہ پر دفن کردیا ہے ۔

دہشت گردوں کے ہاتھوں حجر بن عدی کی قبر منہدم ہونے پر معظم لہ کا بیان

ان انسان نما وحشیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ یہ نہ زندہ انسانوں پر رحم کرتے ہیں اور نہ خاک میں دفن شہیدوں پر، اور اگر انہیں قدرت اور اقتدار مل گیا تو یہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی گنبداور ملکوتی بارگاہ کو بھی منہدم کر دیں گے، کیونکہ یہ کئی بار اشاروں کنایوں میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

دمشق کی مسجد جامع میں خوفناک قتل عام پر معظم لہ کا پیغام

دمشق کی مسجدجامع کےامام جمعہ جوشام میں اہل سنت کےمشہورمفتی بھی تھے،پچاس اہل سنت نمازیوں کے ساتھ دہشت گردوں کےحملہ میں شہید اورسوافراد زخمی ہوگئے اوردہشت گردوں نےخانہ خداکوبےگناہ لوگوں کےخون سےرنگین کردیا

علمائے اسلام خاموش کیوں ہیں؟

خدانخواستہ اگر وہابی علماء یک روز فتوی دیں کہ کعبہ کا طواف اور حجر اسود کو بوسہ دینا بھی ایک طرح کا شرک اور بت پرستی ہے اور وہ خانہ خدا کو منہدم کرنے کا ارادہ کرلیں تو کیا پھر بھی علمائے اسلام خاموش رہیں گے؟

معظم لہ کا خط اسلامی ممالک کے بزرگ علماء اور مفتیوں کے نام

کیا تم اسلام کے بزرگ مفتیان کرام اور علماء عظام اس وحشتناک حالت کے سامنے جو کہ یقینا آج کی نسل کے اوپر تاریخ اسلام میں بہت ہی ذلت و خواری کی بات ہے ، خاموشی اختیار کرے رہو گے ؟ کیا اپنے صریح فتوں کے ذریعہ اس وحشت گری کا سامنا نہیں کرو گے جو کہ اسلام کے دشمنوں کے فائدہ میں ہے ۔

فرزندان انقلاب کیلئے ایک مشفقانہ نصیحت

‌ ‌ میں اپنے تمام عزیزوں کو ایک مشفقانہ نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ایسے حالات میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، رہبر معظم حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای اور دوسرے مسئولین کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہ کریں، ہمیں بہت ہی سمجھداری اور ہوشیاری سے کام لینا چاہئے اور دوسروں کو بہانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں دینا چاہئے ۔‌

سید الشہداء حضرت امام حسین (علیہ السلام)کے عزاداروں کو معظم لہ کی نصیحتیں :

‌ ‌ ۱۴۳۳ ہجری کا محرم اور عاشورا اپنی پرشکوہ عظمت کے ساتھ آرہاہے اور شہداء کربلا کے طیب و طاہر خون کی گرمی ایک مرتبہ پھر عزاداروں کو ایک نئی طاقت عطاء کرے گی اور آپ کے مدرسہ کے طالب علم اس سال ماہ محرم کی تمام رسومات کو اچھی طرح منائیں گے ۔‌ ‌

سعودی مفتیوں کے سربراہ جناب عبدالعزیز آل شیخ کے نام معظم لہ کا خط

‌ ‌ اس حقیقت سے غافل نہ ہوں کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد اور ناروا تکفیری فتووں سے دشمنان اسلام بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی خدمت ہوتی ہے کیونکہ اس کا نتیجہ وہابیوں سے شیعہ مسلمانوں کی شدید نفرت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے ۔‌

لیبیا کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

دنیا کے مسلمان کیوں خاموش ہیں؟!‌ اسلام کے محافظین ، مفکرین اور سیاستداں کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟ اسلامی کانفرنس کی خاموشی کی کیا وجہ ہے ؟ اتحادیہ عرب کیوں کچھ نہی کر رہی ہے ؟ کیوں ان کے سروں پر پرنده بیٹهے هوئے هیں ؟‌

حجاز اور مصر کے مفتی اپنے فتووں پر نظر ثانی کریں

‌ ظالم حکمرانوں کے خلاف عوامی قیام کی مذمت کرنے والے مفتی جلد از جلد اس پرانے غلط فتوے،اپنے فتووں اور اپنے موقف پر نظر ثانی کریں اور مسلمانوں کی صفوں میں شامل ہوجائیں اور ان تحریکوں کی باگ ڈور سنبھالیں تا کہ اسلام دشمن قوتیں ان انقلابات سے فائده  نہ اٹهاسکیں.

بحرین کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

‌ ‌ ہم دنیا بھر کے شیعوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام کے سامنے خاموش نہ رہیں اور اپنے اعتراض کی آواز کو چاروں طرف سے بلند کریں تاکہ بحرین کے شیعہ خیال نہ کریں کہ وہ تنہا ہیں ۔‌

ماہ محرم کے آغاز اور عاشورائے حسینی کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

‌ ‌ انشاء اللہ کچھ واضح دلیلوں کی وجہ سے اس سال بھی گذشتہ سالوں کی طرح امام حسین کی مجالس اور جلوس عزاء کو بہت ہی شان و شوکت کے ساتھ منانا ضروری ہے اور دشمنوں کے مختلف فتنوں کو ان شعائر کی تعظیم کے ذریعہ ختم کرنا ضروری ہے ۔‌

امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے متعلق معظم لہ کا بیان

‌ ‌ قرآن کریم کے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے برے کاموں کے ذریعہ قرآن کریم کی عظمت کو کم نہیں کرسکتے ، بلکہ اس عمل کے ذریعہ وہ اپنے وحشی ہونے کو ثابت کررہے ہیں ۔‌

نیمہ شعبان اور ماہ رمضان کی آمد پرمعظم لہ کا پیغام

‌ ‌ ماہ رمضان خداوندعالم کی ضیافت کا مہینہ ہے، ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں توبہ کے ذریعہ اپنی روح و نفس کا تزکیہ کریں ، تقوی اور پرہیزگار کا لباس زیب تن کریں اور اپنے آپ کو مکار اخلاق کے زیور سے آراستہ کریں ۔‌

زاہدان کے ہولناک حادثہ سے متعلق حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان

‌ ‌ انتہاپسند وہابیت کے شجرہ خبیثہ نے ایک بار پھر اپنے مذموم اقدام کے ذریعہ زاہدان میں ہمارے عزیزوں کو خاک و خون میں تڑپا دیا۔ بزدلانہ دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا وحشیانہ قتل عام ان کے شرمناک اور انسانیت کش مذہب کی تعلیمات کا نتیجہ ہے .‌

تمام علماء ، ایٹم بم بنانے کی مخالفت میں ایران کے رہبر حضرت آیه الله خامنه ای کے ساتھ ہیں.

‌ ‌ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی تعلیمات میں بہت زیادہ ایسے موارد پائے جاتے ہیں جن کو انٹرنیشنل قوانین میں بڑھایا جاسکتا ہے لہذا ضروری ہے کہ اسلامی دانشمندافراد اور دنیا کے تمام متفکرین کے درمیان انٹر نیشنل قوانین کو ثمر بخش بنانے کیلئے نزدیکی مشترکات پر عمل هو۔‌

یمن کے شیعوں کے قتل عام پر معظم لہ کا پیغام

‌ ‌ تمام آگاہ و با خبر مسلمان، اعتراض کریں،بین الاقوامی اداروں پر دباؤ ڈالیں اور یمن کے بے گناہ، مظلوم شیعوں کو ظالموں اور ستمگروں سے نجات و رہائی دلانے کیلئے نماز کے قنوت میں اور نماز کے بعد دعا کریں۔‌

سید عبدالعزیز حکیم کی رحلت کی مناسبت سے معظم له کا پیغام

عالم ربانی، مجاہد جناب حجة الاسلام والمسلمین آقای سید عبدالعزیز حکیم قدس سرہ الشریف ، صدر محترم مجلس اعلی عراق کی غم انگیز رحلت نے اسلامی ملکوں خصوصا دنیا کے شیعوں کے درمیان غم و اندوہ سے لبریز ایک لہر پیدا کردی ہے۔

اعتکاف کرنے والوں کیلئے معظم لہ کا پیغام

اعتکاف یعنی تین دن تک خدا کے گھر میں خدا کا مہمان رہنا، تمام مادی چیزوں سے رابطہ کو منقطع کردینا ، تین دن روزے رکھنا،اور تین شب و روز اس کے ذکر، مناجات اور اس سے راز و نیاز کرنا ، اپنی گذشتہ باتوں کی طرف توجہ کرنا،غلطیوں کی اصلح کرنا اور آئندہ میں تقوی اور قداست کے ساتھ قدم رکھنے کی دعا کرنا۔‌

درس خارج کے شروع میں معظم لہ کا وہابی علماء کے ایک نئے فتوے سے متعلق بیان

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے مٹھی بھر وہابیوں کی طرف سے لاکھوں شیعوں کو قتل کرنے کے حکم سے متعلق ان کی مذمت کی ہے اوربین الاقوامی اداروں سے درخواست کی ہے کہ اس حکم کے خلاف اپناعکس العمل ظاہر کرے۔

آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اتوار کے دن اپنے درس خارج سے پہلے مسجد اعظم قم میں وہابیوں کی دینی مفاہیم سے متعلق غلط تفسیر او رمخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عقلاء اور وہ لوگ جو بدعت کو ختم کرناچاہتے ہیں ان کو مذہبی مجالس سے آگاہ رہنا چاہئے تاکہ بہت سے جاہلوں کے افراطی کاموں کی وجہ سے مخالفین کو بہانہ نہ مل سکے۔‌