امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے متعلق معظم لہ کا بیان

امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے متعلق معظم لہ کا بیان


‌ ‌ قرآن کریم کے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے برے کاموں کے ذریعہ قرآن کریم کی عظمت کو کم نہیں کرسکتے ، بلکہ اس عمل کے ذریعہ وہ اپنے وحشی ہونے کو ثابت کررہے ہیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے منصوبہ کی اگر چہ چرچ و کلیسا کے تمام پادریوں اور دنیا کے تمام عقلاء نے مذمت کی ، جس کی وجہ سے وہ دیوانہ پادری منصرف ہوگیا ، لیکن بہت سے نادان اوباش اور بدماشوں نے جو کہ احتمالا اسرائیل کے نوکر ہیں،امریکہ کی بعض سڑکوں پر قرآن سوزی کے بدترین کام کو انجام دیا ۔

ہم قرآن کریم کی اس اہانت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اور ہمیں تعجب ہے جو زمانہ اپنے آپ کو تہذیب و تمدن کا زمانہ کہتا ہے ، وہ ایسے وحشیانہ اعمال انجام دیتا ہے کہ ڈیڑھ عرب کی ایک عظیم جمیعت کے عظیم ترین مقدسات کی اس طرح توہین ہوتی ہے اور اگرپیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے متعلق اس طرح کی اہانت یورو پ سے شروع نہ ہوئی ہوتی تو امریکہ میں اس عظیم مقدس قرآن کی توہین نہ ہوتی ۔

ہم عالمی مراکز کو اس طرح کے وحشت انگیز اقدامات کو روکنے کے سلسلہ میں باخبر کرتے ہیں جو دنیا میں نفرت کا بیج بورہے ہیں تاکہ بہت آسانی کے ساتھ دنیا کا امن و سلامتی خطرے میں نہ پڑے اور اس طرح کے جنایات کار اور وحشی گروہوں کا آلہ کار نہ بنے ۔

قرآن کریم کے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے برے کاموں کے ذریعہ قرآن کریم کی عظمت کو کم نہیں کرسکتے ، بلکہ اس عمل کے ذریعہ وہ اپنے وحشی ہونے کو ثابت کررہے ہیں ۔

(واللہ متم نورہ و لو کرہ الکافرون )

٢٢۔ ٦۔١٣٨٩

مطلوبه الفاظ :
captcha