لیبیا کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

لیبیا کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام


دنیا کے مسلمان کیوں خاموش ہیں؟!‌ اسلام کے محافظین ، مفکرین اور سیاستداں کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟ اسلامی کانفرنس کی خاموشی کی کیا وجہ ہے ؟ اتحادیہ عرب کیوں کچھ نہی کر رہی ہے ؟ کیوں ان کے سروں پر پرنده بیٹهے هوئے هیں ؟‌

لیبیا میں جو آفت و ظلم ہو رہا ہے یہ دنیا میں کبھی نہی ہوا تھا۔ وہ ظالم اور بے عقل آدمی جس نے ۴۲ سال تک اس ملک میں ظالمانہ حکومت کی هے اور اس وقت تمام فوجی وسائل اور اسلحہ کے ساتھ اپنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے اور اپنے ملک کو نابود کرنے میں لگا هوا ہے اور تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اسلامی دنیا خاموشی سے اس خوف ناک جرم و ظلم اور بربریت کا تماشه دیکھ رہی ہے ۔

 

کیا قرآن مجید کا حکم نہیں ہے کہ جب بھی اسلامی ممالک میں ایک گروپ دوسرے گروپ پر ظلم کرے تو ظلم کرنے والے گروہ سے جنگ کرو تا کہ وہ خدا کے سامنے ہتھیار ڈال دے ۔ (آیہ 9 سوره حجرات)

جنگ کی ضرورت نہیں ہے ! اسلام کے محافظین ، مفکرین اور سیاستداں کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟ اسلامی کانفرنس کی خاموشی کی کیا وجہ ہے ؟ اتحادیہ عرب کیوں کچھ نہی کر رہی ہے ؟ کیوں ان کے سروں پر پرنده بیٹهے هوئے هیں ؟ کیا یہ تمام ادارے ، تنظیمیں اور یونین برائے نام هیں اور ان کا کوئی وظیفه نهیں هے ۔

اسلامی ممالک حد اقل جو کام انجام دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ سب بھی دوسرے بعض غربی ممالک کی طرح انقلابیوں کی حمایت کریں اور لیبیا کے تباہ کار حاکم اور اس کے دوستوں کو جنگی مجرمین کے عنوان سے پہچنوائیں اور بین الاقوامی عدالت سے ان کو سزا دینے کی درخواست کریں ۔

اس کے ذریعہ انقلاب برپا کرنے والوں کا حوصلہ بلند ہوگا اور لیبیا کے ظالم حاکم کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ لیبیا میں ا س کا کوئی مستقبل نہیں ہے اوروہ اپنے ظلموں سے باز آجائے گا،لیکن صرف اسی پر اکتفاء نہ کریں ۔

واضح ہے کہ اتنے دردناک حوادث کے بعد اگر یہ ظالم و جابر حاکم لیبیا کے تمام شہروں کو واپس لینے اور لوگوں کا قتل عام کرنے کے بعد وہاںپر حکومت کرنا چاہے تو یہ اس کے لئے محال ہے ،پھر کس چیز کا انتظار کرہے ہیں،کیا پھر بھی اس ظالم حاکم کو دوبارہ وہاں کا حاکم قبول کرنا چاہتے ہیں ۔

مسلمانوں کو چاہیئے کہ یمن اور دوسرے اسلامی ممالک میں اس طرح کا کام شروع ہونے سے پہلے اٹھیں اور اپنی گرجتی آوازوں کو بلند کریں ۔

اگر مغربی حکومتیں خاموش بیٹھی ہوئی تماشا دیکھ رہی ہیں اور وقت کو برباد کر رہی ہیں تو اس کی دلیل واضح ہے کہ وہ چاہتے ہیں اسلامی ممالک کو نیست و نابود کردیںاور اپنے لئے راستے ہموار کرلیں ، لیکن مسلمان کیوں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں؟

 

اسلامی ممالک جان لیں کہ اس خطرناک ظلم و بربریت میں ان کی خاموشی ان کے دامن کو بھی اپنے حصار میں لے لیگی ، امید کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے بیدار ہو جائیں اپنی، انسانی اور اسلامی ذمہ داریوں کو انجام دیں ۔

مطلوبه الفاظ :
captcha