دمشق کی مسجد جامع میں خوفناک قتل عام پر معظم لہ کا پیغام

دمشق کی مسجد جامع میں خوفناک قتل عام پر معظم لہ کا پیغام


دمشق کی مسجدجامع کےامام جمعہ جوشام میں اہل سنت کےمشہورمفتی بھی تھے،پچاس اہل سنت نمازیوں کے ساتھ دہشت گردوں کےحملہ میں شہید اورسوافراد زخمی ہوگئے اوردہشت گردوں نےخانہ خداکوبےگناہ لوگوں کےخون سےرنگین کردیا

دمشق کی مسجد جامع کے امام جمعہ جو کہ اس ملک میں اہل سنت کے مشہور مفتی بھی تھے، پچاس اہل سنت نمازیوں کے ساتھ دہشت گردوں کے بمب کے ذریعہ شہید ہوگئے اور دوسرے سو افراد زخمی ہوگئے اور دہشت گردوں نے خانہ خدا کو بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگین کردیا اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے نامہ اعمال میں ایک اور سیاہ ورق کا اضافہ ہوگیا ۔
اس عجیب و غریب قتل عام نے یہ بتادیا کہ دہشت گرد وں کے لئے شیعہ اور سنی ، امام جمعہ اور غیر امام جمعہ ، خانہ خدا اور غیر خانہ خدا میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس نہ اسلام ہے اور نہ انسانیت ہے ۔
یقینا ٹرکی ، سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب کے حکمران جو کہ شام کے واقعات میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہیں ، ان پاک خونوں کے بہائے جانے میں شریک ہیں اور ان لوگوں کو آج بھی اور قیامت کے روز بهی (اگر قیامت پر اعتقاد رکھتے ہیں) اس کا جواب دینا پڑے گا اور شام کے واقعات میں اگر دہشت گردوں کے جھوٹے حامیوں کی جنایات کے لئے کوئی سند نہ ہو تو یہ ایک سند کافی ہے ، کیا اب بھی بین الاقوامی ادارے خاموش رہیں گے ؟
ہم ان بے نظیر جنایات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی کو ختم کریں اور بہت تیزی کے ساتھ اس واقعہ میں حصہ لیں اور ان غافل مسلمانوں سے جوشام کے متعلق مختلف میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈہ میں غلطی کا شکار ہوگئے ہیں ، درخواست کرتے ہیں کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور کفر کے ایجنٹوں کے ذریعہ جنہوں نے اپنے اوپر مسلمان کا نام رکھ رکھا ہے،اس سے زیادہ مسلمان قتل نہ ہوں ۔

مطلوبه الفاظ :
captcha