اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ برطانیہ ہمارا بہت قدیمی دشمن ہے اور ہم سب نے اس کی ناجائز اور تلخ دخالت کو اپنے ملک میں دیکھ لیا ہے ،ہم سب جانتے ہیں کہ ابھی کچھ دنوں پہلے اس نے عداوت اوردشمنی کی تلوار ہمارے سامنے لٹکائی اور ہم پر ناجائز پابندیاں لگانے میں صرف اس نے خود ہی اقدام نہیں کیا بلکہ دوسرے ملکوں کو بھی اس کام کی دعوت دی ، جس میں ان کی یہ اذیت دینے والی کارکردگی ناکام ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ استکباری حکومتوں کا ہدف ہماری علمی ترقی اور پیش قدمی کو روکنا اور اپنے ناجائز منافع کے سامنے ہمیں جھکانا ہے ۔ الحمد للہ ہم بہت ہی شجاعت اور شہامت کے ساتھ ان کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی انشاء اللہ پروردگار کی ہمت اورحوصلہ سے ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے ۔
لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کبھی کبھی بعض احساساتی جوانوں کی طرف سے دیکھا گیا ہے کہ وہ قانون سے آگے قدم بڑھاتے ہیں جس سے بہانہ تلاش کرنے والے دشمن کو موقع مل جاتا ہے جس سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔جیسے یہی حادثہ جس میں سفارتخانہ پر قبضہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی شکست کوپورا کرنے کیلئے بہت زیادہ شور و غل کیا اگر چہ انشاء اللہ وہ اپنے اس کام میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔اس بات کا بہت زیادہ قوی احتمال ہے کہ ایسے حالات میں وہ اپنے بانفوذ افراد کو پاک و پاکیزہ جوانوں کے درمیان بھیجتے ہیں تاکہ وہ خراب کاری کریں ،دوسرے اقدامات انجام دیں اور پوری دنیا میں ہمارے خلاف غلط تبلیغات انجام دیں جو کہ انہوں نے انجام دی ہے ۔ میں اپنے تمام عزیزوں کو ایک مشفقانہ نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ایسے حالات میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، رہبر معظم حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای اور دوسرے مسئولین کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہ کریں، ہمیں بہت ہی سمجھداری اور ہوشیاری سے کام لینا چاہئے اور دوسروں کو بہانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں دینا چاہئے ۔
علاقہ کے تمام حالات و شرایط ہمارے فائدہ اور ان کے نقصان میں ہیں،وہ کوشش کرتے ہیں کہ اس طرح کے موقعوں سے فائدہ اٹھا تے ہوئے ان شرائط کو ختم کردیں، لہذا ہمیں بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کو کوئی موقع نہ مل سکے ۔ خصوصا اس وقت جب کہ الیکشن کا موقع نزدیک ہے اور ہمیں اپنے ملک کے اندر بہت زیادہ آرام و سکون کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ الیکشن میں شرکت کرسکیں ۔
ہمارے دفتر سے جو سوالات کئے گئے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ وضاحت کے ساتھ اپنے عزیز جوانوں سے بات کروں، آپ بھی انشاء اللہ اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کریں گے ۔
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ