زاہدان کے ہولناک حادثہ سے متعلق حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان

زاہدان کے ہولناک حادثہ سے متعلق حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان


‌ ‌ انتہاپسند وہابیت کے شجرہ خبیثہ نے ایک بار پھر اپنے مذموم اقدام کے ذریعہ زاہدان میں ہمارے عزیزوں کو خاک و خون میں تڑپا دیا۔ بزدلانہ دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا وحشیانہ قتل عام ان کے شرمناک اور انسانیت کش مذہب کی تعلیمات کا نتیجہ ہے .‌

باسمه تعالی

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ انتہاپسند وہابیت کے شجرہ خبیثہ نے ایک بار پھر اپنے مذموم اقدام کے ذریعہ زاہدان میں ہمارے عزیزوں کو خاک و خون میں تڑپا دیا۔اندھادھند اور بزدلانہ دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا وحشیانہ قتل عام ان کے شرمناک اور انسانیت کش مذہب کی تعلیمات کا نتیجہ ہے جو نہ خانہ خدا کے لئے حرمت کا قائل ہے اور نہ صغیر و کبیر پر رحم کرتا ہے، اس المیہ کی گہرائی، اسلام اور ہر قسم کے انسانی قانون سے اس کی بیگانگی کی واضح دلیل ہے ۔

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے مزیدفرمایا :  ہم جو یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہابیوں کے حملوں میں کام آنے والے سب کے سب مسلمان ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہابیت کے جرائم پیشہ افرا د کا صہیونیت اور عالمی استکبار کے ساتھ بہت ہی قریبی رابطہ ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس عظیم جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حادثے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے اہل خانہ اور پسماندگان کو تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند بزرگ سے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور علاقے کے تمام باشندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کو شیعہ اور سنی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تفرقے اور نزاع کا سبب نہ بننے دیں کیونکہ جرائم پیشہ اور انسانیت کش عناصر اور ان کے پس پردہ ناپاک قوتوں کا مقصد یہی ہے.

آپ نے مزید فرمایا :  ہم ملک کے محترم حکام سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ پوری طاقت اور تیزرفتاری کے ساتھ اس واقعہ کے اصلی مجرمین اور ان سے گٹھ جوڑ کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کریں اور جلد از جلد ان کے برے اعمال کی ان کو سزا دیں اور اس قسم کے جرائم کو جڑ سے ختم کردیں کیونکہ عوام اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔ ان ربک لبالمرصاد ۔

مطلوبه الفاظ :
captcha