بحرین کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

بحرین کے دردناک حوادث کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام


‌ ‌ ہم دنیا بھر کے شیعوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام کے سامنے خاموش نہ رہیں اور اپنے اعتراض کی آواز کو چاروں طرف سے بلند کریں تاکہ بحرین کے شیعہ خیال نہ کریں کہ وہ تنہا ہیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

بحرین میں بہت ہی دردناک حوادث واقع ہورہے ہیں ، غیروں کی باتیں سننے والے ظالم حکام ، وہاں پر مظلوم انسانوں کا خون بہا رہا ہیں اور جو شیعہ اپنے حقوق کی درخواست کررہے ہیں ان کو بہت ہی بری طرح سے خاک وخون میں غلطاں کررہے ہیں ۔

 

ہم انسانیت کے خلاف بحرین کی حکومت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان ہولناک مظالم کے سامنے خاموش نہ رہے اور بحرین کے حکام کو ظلم کرنے کی اجازت نہ دے ۔

ہم دنیا بھر کے شیعوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام کے سامنے خاموش نہ رہیں اور اپنے اعتراض کی آواز کو چاروں طرف سے بلند کریں تاکہ بحرین کے شیعہ خیال نہ کریں کہ وہ تنہا ہیں اور وہاں کے حکام بھی یہ جان لیں کہ یہ مظلوم شیعہ تنہا نہیں ہیں، حکومت بحرین کو یہ جان لینا چاہئے کہ آخر کار وہاں کی مظلوم قوم کامیاب ہو کر رہے گی اور بحرین کے مسلمانوں کو ان کے شر سے نجات مل کر رہے گی (ان ربک لبالمرصاد) ۔
مطلوبه الفاظ :
captcha