دہشت گردوں کے ہاتھوں حجر بن عدی کی قبر منہدم ہونے پر معظم لہ کا بیان

دہشت گردوں کے ہاتھوں حجر بن عدی کی قبر منہدم ہونے پر معظم لہ کا بیان


ان انسان نما وحشیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ یہ نہ زندہ انسانوں پر رحم کرتے ہیں اور نہ خاک میں دفن شہیدوں پر، اور اگر انہیں قدرت اور اقتدار مل گیا تو یہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی گنبداور ملکوتی بارگاہ کو بھی منہدم کر دیں گے، کیونکہ یہ کئی بار اشاروں کنایوں میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

ایک دفعہ پھر جہان اسلام میں ایک فاجع رونما ہوا ہے اور تکفیری دہشتگردوں نے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے ایک بزرگ صحابی اور حضرت علی(علیہ السلام) کے وفادار ساتھی حجر بن عدی (رض) جو کہ عابد ، زاہد اور شجاع انسان تھے اور جنہوں نے اپنے زمانے میں بنی امیہ کے مظالم کے خلاف قیام کیا تھا اور بنی امیہ کے ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں دمشق کے نزدیک (مرجِ العذرا)نامی مقام پر شہید اور وہیں دفن کئے گئے تھے ، کے روضہ پر حملہ کرکے اس کو منہدم کردیااور نبش قبر کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی کی ہے ۔
 ان انسان نما وحشیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ یہ نہ زندوں پر رحم کرتے ہیں اور نہ خاک میں دفن شہیدوں پر، اور اگر انہیں قدرت اور اقتدار مل گیا تو یہ گنبد و بارگاہ ملکوتی پیغمبر خدا (ص)کو بھی منہدم کر دیں گے، کیونکہ یہ کئی بار اشاروں کنایوں میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیںاور صرف مسلمانوں کی رائے عامہ کے خوف سے ابھی تک ایسا نہیں کرسکے ۔
 آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تاکید کے ساتھ فرمایا :  ہم اس جرم عظیم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسلامی معاشرہ بالخصوص پوری دنیا کے شیعہ اس جرم کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور یہ دل کے اندھے دہشتگرد جلد ہی اپنے اعمال کی سزا پائیں گے ۔
 ہم ان دہشتگردوں کے حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر سے لیکر امریکہ اور اسرائیل تک کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ تمہیں شرم آنی چاہیئے کیونکہ تم جن کی حمایت کر رہے ہو، انہوں نے اس غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا ہے جو کہ انسانیت کے کسی معیار کے ساتھ بھی سازگار نہیں ہے ۔
 ہم جانتے ہیں کہ اسلام کے دشمن جن کی سرپرستی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں، وہ اپنے حامیوں کی اس طرح کے جرائم انجام دینے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاکہ مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ شروع کی جاسکے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ جہان اسلام کے اندر رونما ہونے والی بیداری اسلامی کی بدولت وہ اپنی اس ناپاک سازش میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ انشاء اللہ ۔

ناصر مکارم شیرازی
١٤/٢/١٣٩٢

مطلوبه الفاظ :
captcha