بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی (مدظلہ العالی) کی طبیعت کے ناساز ہونے کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مومنین اور پوری دنیا میں مرجعیت سے محبت رکھنے والوں نے اپنی خالص دعائوں اور دعائے توسل کے ذریعہ معظم لہ کی عیادت کی اور اپنے محبت بھرے پیغامات کے ذریعہ اسلام اور مرجعیت سے انس و محبت کا ثبوت دیا ۔
اس وقت جبکہ درگاہ الہی کے مقرب بندوں کی دعا اور ڈاکٹروں کی بہترین ٹیم کی کوشش سے معظم لہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہوگئی ہے لہذا تمام مومنین، خصوصا مقام معظم رہبری ، مراجع عالیقدر تقلید (دامت برکاتہم) علماء و فضلاء محترم ، معزز سربراہان مملکت ، دوسرے سول اور فوجی عہدیدار اور اسی طرح ایران و بیرون ممالک میں مرجعیت سے محبت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے معظم لہ کی صحت کے لئے دعائیں کی اور آپ کی عیادت کے لئے تشریف لائے ، اسی طرح جن حضرات نے ٹیلیفون وغیرہ کے ذریعہ سے عیادت کے پیغامات بھیجے ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
اسی طرح تمام مدیران، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ہوسپٹل میں کام کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہسپتال میں اپنی کوششوں اور محنتوں سے محبت کا اظہار کیا اور خداوندعالم سے ان سب کی عزت و سربلندی اور زیادہ سے زیادہ توفیقات کی دعا کرتے ہیں ۔
دفتر آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی