حضرت آیت الله سید مجتبی خامنه ای کا انقلاب اسلامی ایران کے رهبر منتخب هونے پر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدّ ظلّه العالی کا پیغام

حضرت آیت الله سید مجتبی خامنه ای کا انقلاب اسلامی ایران کے رهبر منتخب هونے پر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدّ ظلّه العالی کا پیغام


اب تمام عوامی اور حکومتی افراد کیلئے بہتر ہے کہ اس بہترین انتخاب پر بیعت کریں اور حتمی فتح و کامیابی تک اتحاد و استقامت کے ساتھ انقلاب کے روشن راستے کو جاری رکھیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

ایران کی معزز قوم اور اسلامی انقلاب کو دوست رکھنے والو

        الحمدللہ مجلس خبرگان رہبری نے اس حساس موقع کو مدنظر رکھتے ہوئے بر وقت فیصلہ کرکے اپنا دینی اور قانونی فرض پورا کیا ۔اس مجلس خبرگان نے تمام تر قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب آیة اللہ آقای حاج سید مجتبی خامنہ ای (حفظہ اللہ ) کو اسلامی انقلاب کے تیسرے رہبر کے عنوان سے منتخب کیا اور سب پر حجت کو تمام کردیا ۔

        اب تمام عوامی اور حکومتی افراد کیلئے بہتر ہے کہ اس بہترین انتخاب پر بیعت کریں اور حتمی فتح و کامیابی تک اتحاد و استقامت کے ساتھ انقلاب کے روشن راستے کو جاری رکھیں ۔

        میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ، کمانڈروں ، عزیز عوام، مظلوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر عزیز قیادت اور ملت شریف ایران کی خدمت میں دوبارہ تعزیزت پیش کرتے ہوئے آپ سب کو اس انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اور خداوندمتعال سے اسلامی ایران کی فتح ، عزت اور سربلندی اور دشمن کی ذلت کے لئے دعا کرتا ہوں ۔

والسلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

قم ۔ ناصر مکارم شیرازی

١٨ اسفند ١٤٠٤

 

captcha