انسان کے کاموں میں سے ایک کام جو ہمیشہ باقی رہتا ہے اوراس کے مرنے کے بعد بھی اس کی فایل بند نہیں ہوتی اورہمیشہ اس کی برکتیں عالم برزخ اور عالم قیامت میں اس کو ملتی ہیں وہ وقف کا مسئلہ ہے جو معاشرہ کی ضرورت اور نیاز کے تحت انجام دیا جاتا ہے ۔
امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کی ایک روایت کی بنیاد پر جو لوگ علم حاصل کرنے کے لئے قدم اٹھاتے ہیں ،خداوندعالم ان کے لئے بہشت کا راستہ کھول دیتا ہے اور ملائکہ بھی اپنے بال و پر کو ان کے لئے زمین پر بچھاتے ہیں اور دنیا کی تمام موجودات ان کے لئے استفار کرتی ہیں ۔
اسلام کے دشمن اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ہم لوگ ایک روز متحد ہوجائیں گے لہذا وہ ہمارے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں،سوء ظن اور بدبینی ایجاد کرتے ہیں،اگر تمام مسلمان ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیں توہم سب پوری دنیا میں عزت و شرافت اور اطمینان کےساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں.
صدر اسلام میں مسجد النبی (ص) بظاھر مٹی کی اور بہت سادی تھی،مگر اُسی مسجد نے دنیا کی چولیں ہلا کر رکھدیں،اما افسوس عصر حاضر میں مسجد النبی(ص) اپنی تمام وسعت و بزرگی کے ساتھ اس میں فقط ایک نماز ظاهری طور پرہوتی ہے اور اس کے خادمِین نے امریکیوں کے ہاتھوں میں اپنے ہاتھ دے رکهے ہیں ۔
ہمارے دشمنوں نے عراق اور افغانستان میں شکست کھانے کے بعد اپنے حربوں کو مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے اور مسلمانوں کو قتل کرنے پر مرکوز کردئیے ہیں ، ایسے حالات میں مسلمان خصوصاعلمائےاسلام کوہوشیاری سےکام لینا چاہئے
سعودیہ کی حج کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو اگاہ کیا جائے کہ حج اور عبادت کے مسائل کو سیاست کے مسائل سے الگ رکهنا اچھی بات ہے مگر عبادت کے مسائل کی اچھی طرح انجام دہی ھمارے سیاسی مسائل پر بھی اثر انداز ہے۔
حال حاضر میں ایران پر انسانی حقوق سے متعلق بہت زیادہ اعتراض کئے جارہے ہیں جب کہ بہت سے عربی ممالک میں نہ الیکشن ہوتا ہے ،نہ وہاں پر ڈموکراسی ہے اور نہ ہی حقوق بشر پر پابندی کی جارہی ہے ۔ لیکن ان پر کوئی اعتراض نہیں کرتا کیونکہ ان کے ذریعہ انہیں بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے ۔
ہمیں مغرب کے تعلیمی نظام اورعلم و دانش کی ترقی کے انحصار کو ختم کرنا چاہئے اورہمیں امید ہے کہ ہمارے جوان اپنی بلند و بالا استعداد کو بروئے کار لا کر علم کے بخیلوں کو شرمندہ کرکے رہیں گے ۔
آپ لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے یہ قدم تاریخ میں ھمیشہ کے لئے ضبط و ثبت ہو جائیں گے اور یه بهی جان لیجئے کہ آپ کے اس اقدام کو جو که سو فی صد انسانی ہے.
پاکستان کا حادثہ بہت دردناک ہے ، آج ہمیں تمام لوگوں کو عام دعوت دے کر سب کو ایک جگہ جمع کرنا چاہئے تاکہ سب پاکستان کے لوگوں کی فریاد کی طرف تیزی سے دوڑیں، اور ان کو اس بڑی مصیبت سے نجات دلائیں ۔
دنیا کے تمام مسلمان اور آزاد منش لوگوں پر لازم ہے کہ پاکستان کے سیلاب اور مصائب میں گرفتار لوگوں کی مدد کرنے میں جلدی کریں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کی اس امر میں مدد کریں ۔
مسئلہ مہدویت بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اسی وجہ سے مہدویت کے دشمن بھی بہت زیادہ ہوگئے ہیں، وہابی اور گمراہ فرقے اس کے اصلی دشمن ہیں جو اس کی بہت زیادہ مخالفت کرتے ہیں اورشیعی معاشرہ میں مہدویت کے مثبت آثار سے ڈرتے ہیں ۔
افسوس کہ گذشتہ سالوں میں غیرملکی اور اجنبی خصوصامتعصب وہابیوں کے بھڑکانے سے ماحول میں کچھ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ان دونوں مذہبوں کے درمیان بدگمانی کے اسباب فراہم ہوگئے ہیں اور وہ پہلے والی محبت ، دوستی اور قربت کو مخدوش کردیا ہے۔