مغرب کے تعلیمی نظام کے انحصارکو ختم کیا جائے

مغرب کے تعلیمی نظام کے انحصارکو ختم کیا جائے


ہمیں مغرب کے تعلیمی نظام اورعلم و دانش کی ترقی کے انحصار کو ختم کرنا چاہئے اورہمیں امید ہے کہ ہمارے جوان اپنی بلند و بالا استعداد کو بروئے کار لا کر علم کے بخیلوں کو شرمندہ کرکے رہیں گے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ایٹمی توانائی کمیشن کے اراکین سے ملاقات میں ان کی کوششوں اور زحمتوں کو سراہاتے ہوئے فرمایا : اسلام کی بنیادیں علم و دانش پر رکھی گئی ہیں ،اور پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پرسب سے پہلے نازل ہونے والی آیتیں علم و دانش کی اہمیت کے سلسلہ میں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا :  اسلام نہ صرف قرآنی اور اسلامی علوم کے سلسلہ میں اہمیت کا قائل ہے بلکہ تمام وہ علوم جو معاشرے کی ترقی کا سبب اور انسانوں کے حق میں مفید ہوں، کا احترام کرتا ہے ۔ہجرت کے متعلق روایات میں تحصیل علم کے لئے دنیا کے دور دراز حصوں کے سفر کرنے اور دریاؤں کی تہوں میں اترنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

معظم لہ نے فرمایا : اسی بناء پر مختلف علوم کے ماہرین جیسے بو علی سینا، زکریای رازی، شیخ بہائی اورخواجہ نصیر الدین طوسی حوزہ علمیہ کی آغوش سے اٹھے اور انہوں نے اسلامی تہذیب کی گود میں تربیت پائی ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی:  تاریخ گواہ ہے کہ مغرب نے بہت سے علوم مشرق سے حاصل کئے ہیں مگر آج وہ خود علم کو نشر کرنے میں بخل سے کام لے رہے ہیں اورکوشش کررہے ہیں کہ کوئی دوسرا علمی ترقی حاصل نہ کرسکے۔ اس کا ایک نمونہ یہی ایٹمی توانائی ہے جسے وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہم سے چھیننا چاہتے ہیں اور ہمیں اس علمی ترقی سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔

آپ نے مزید فرمایا :  مگر ہم مغرب کے تعلیمی نظام کے انحصار کو ختم کرکے رہیں گے اورہمارے جوان اپنی بلند و بالا استعداد کو برروئے کار لاکر علم کے بخیلوں کو شرمندہ کرکے رہیں گے ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور پر کہا : جوہری توانائی کے سلسلہ میں آپ حضرات کی علمی کوششیں حقیقت میں ایک اہم عبادت ہے ،ہمارے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم ایٹمی اسلحہ بنانے کے درپے نہیں ہیں ،لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں ایٹمی توانائی کے ان تمام فوائد سے محروم کردے جو ایٹمی توانائی سے حاصل ہوتے ہیں جیسے طب، صنعت اور کھیتی کے کاموں میں اس کے دوسرے فوائد وغیرہ۔ لیکن انشاء اللہ ، پروردگار کی مدد سے وہ اپنے اس ہدف میں کامیاب نہیں ہوں گے جس طرح سے آج تک کامیاب نہیں ہوسکے ۔

مطلوبه الفاظ :
captcha