بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ)
سلام علیکم
جیسا کہ آپ متوجہ ہیں کہ عرب کے ٹیلی ویژن کا ایک چینل جس کا اصلی مرکز انگلینڈ میں ہیں ، کچھ مہینوں سے حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کی سوانح حیات پر ایک فلم بنانے کیلئے دنیا کے شیعوں سے پونڈ اکھٹا کررہا ہے ۔
اس فلم کا ڈایرکٹر کافی عرصہ سے برادران اہل سنت کے مقدسات کی توہین کر رہا ہے ، وہ اس فلم کو بنانے کا ہدف اس طرح بیان کررہا ہے :
'' یہ فلم ، مغربی مشهور ڈائریکٹر اور فنکاروں کے ذریعه تیار ہوگی اور اس فلم میں حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کی سوانح حیات خصوصا پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رحلت کے بعد کی زندگی کو بیان کیا جائے گا ۔ دنیا کے لوگ پہلی مرتبہ اس فلم میں دیکھیں گے کہ خلیفہ اول (....) اور اس کے ساتھ کس طرح حضرت زہرا (علیھا السلام) کے گھر پر حملہ کرتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں ! اس فلم سے خلفاء (شیخین) کی شخصیت خراب ہوگی ... یہ فلم ، حقیقی اسلام اور منحرف اسلام (یعنی اسلام سقیفہ) کو ظاہر کرے گی ... ہم نے قسم کھائی ہے کہ ہم حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کا انتقام لیں گے '' ! ۔
(یاسر حبیب کے بیان کا ایک حصہ فدک چینل پر دس اپریل ٢٠١٦ء کو نشر ہوا تھا ) ۔
اس فلم کی تبلیغات اور اس کو بنانے کیلئے جو مدد حاصل کی جارہی ہے ، ان باتوں کے پیش نظر ایسی فلم کی حمایت، تبلیغ اور اس کو دیکھنے کے متعلق شرعی حکم بیان کیجئے ۔
آپ کے بہت سے دوست اور مقلدین
٩٥/٠٣/٢٥
باسمہ تعالی
یقینا جو بھی اس فلم کو بنانے ، نشر کرنے اور دیکھنے میں مدد کریں گے وہ گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں گے ۔ خصوصا موجودہ حالات میں جبکہ مسلمانوں کے درمیان کسی بھی طرح کا اختلاف ، دشمنان اسلام کی کامیابی کا سبب ہے ، اس طرح کے کاموں کی بہت اہم شرعی ذمہ داری ہے اور قوی احتمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کام (اس فلم کو بنانے میں) میں اسلام کے دشمنوں کا ہاتھ ہے اور انہوں نے ہی اس کا پروگرام بنایا ہے اور اگر اس راہ میں کوئی خون بہایا گیا تو اس میں وہ سب شریک ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی ہے ۔ لہذا سب کو بتا دو کہ جو لوگ ایسا تفرقہ آمیز کام کرنے جارہے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں ، یہ لوگ محبین اہلبیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کے چاہنے والوں سے غلط استفادہ کررہے ہیں اور اس فلم میں جو پیغامات ہیں وہ اسلام اور شیعہ اہلبیت (ع) کے نہیں ہیں ۔
کامیاب و کامران رہیے ۔