شیعوں کی خدمتیں جس قدر ہیں اس طرح دنیا والوں کے سامنے متعارف نہیں ہوئیں

شیعوں کی خدمتیں جس قدر ہیں اس طرح دنیا والوں کے سامنے متعارف نہیں ہوئیں


شیعہ اور سنی دونوں نے اسلامی علوم کی بہت گرانقدر خدمتیں کی ہیں ، لیکن شیعوں کی خدمتیں اچھی طرح دنیا والوں کے سامنے متعارف نہیں ہوسکیں ۔‌

اسلامی علوم کی پیدائش اور وسعت میں شیعوں کے کردار سے متعلق عالمی کانفرنس کی رپورٹ کے مطابق آیة اللہ جعفر سبحانی نے آج صبح کانفرنس کے اختتامی پروگرام میں جو کہ مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں کے پیغمبر اعظم ہال میں منعقد ہوئی ، یہ بیان کرتے ہوئے کہ زندہ قوموں نے ہمیشہ اپنا تعارف کرایا ہے ، فرمایا : زندہ قومیں اس انتظار میں نہیں رہتیں کہ دوسرے ان کا تعارف کرائیں ، اگر ہم سب بیٹھ جائیں اور اپنا تعارف نہ کرائیں تو اپنے حق میں ظلم کریںگے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیعوں کی خدمتیں پوشیدہ رہ گئی ہیں ، کہا : شیعہ اور سنی دونوں نے اسلامی علوم کی بہت گرانقدر خدمتیں کی ہیں ، لیکن شیعوں کی خدمتیں اچھی طرح دنیا والوں کے سامنے متعارف نہیں ہوسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موجودہ زمانہ میں شیعوں کی خدمات پوشیدہ نہ رہیں ، فرمایا :پوری تاریخ میں بہت سے شیعہ متفکرین نے اس مسئلہ پر توجہ دی ہے کہ ہم شیعہ اور ان کی خدمات کو اچھی طرح سے دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکے ۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فقہ کا ایک حصہ ''علم خلاف'' ہے ، کہا : سب سے پہلے جس نے علما ء کے درمیان اختلافات کو فقہ مقارن کے عنوان سے لکھا ہے ، وہ مرحوم شیخ مفید ہیں ۔

آیة اللہ جعفر سبحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دونوں طرف کے نظریات حقیقت کو واضح کرسکتے ہیں ، کہا :مرحوم آیة اللہ بروجردی سب سے پہلے وہ شخص ہیں جنہوں نے ''علم خلاف'' کو بہت مشکل سے پیدا کیا ہے اور پھر اس کی طباعت کرائی ہے ، اگر ہم فقہی تقریب چاہتے ہیں تو اس کام کو انجام دینا چاہئے ، اس سلسلہ میں بہترین کتاب مرحوم علامہ حلی کی تذکرہ الفقہ ہے ۔

انہوں نے کہا : ہمیں اپنے آپ کا اچھی طرح تعارف کرانا چاہئے تاکہ ہم سمجھ جائیں کہ سب ایک دوسرے کے شانہ با شانہ خدمتیں انجام دے سکتے ہیں۔

اس مرجع تقلید نے شیعہ اور اہل تسنن آیات الاحکام میں فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : فقہ مقارن اور فقہی انسائیکلوپیڈیا ، علماء اور مراجع تقلید کے ذریعہ لکھی جارہی ہے جو کہ بہت ہی گرانقدر سرمایہ ہے ۔

 

captcha