#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے ....

#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے ....


حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی سایٹ کے مسئولین نے خون منتقل کرنے کی تنظیم کے تعاون سے تمام عزادارن حسینی کو ''#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے '' کہ عنوان سے خون ہدیہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ یہ سنت حسنہ جاری ہوسکے ۔‌

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

وَ اللَّهِ لَا يَسْكُنُ دَمِي حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ الْمَهْدِيَّ

خدا کی قسم میرا خون اس وقت تک جوش مارتا رہے گا جب تک خداوندعالم حضرت مہدی (علیہ السلام)کا ظہور نہیں کرے گا۔

(مناقب آل ابی طالب (علیہم السلام) لابن شہر آشوب ، جلد ٤ ، صفحہ ٨٥)۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی سایٹ کے مسئولین نے خون منتقل کرنے کی تنظیم کے تعاون سے تمام عزادارن حسینی کو ''#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے '' کہ عنوان سے خون ہدیہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ یہ سنت حسنہ جاری ہوسکے ۔

جیسا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے خون کی قربانی دے کر انسانیت کو نجات دلائی ہے اور انسانوں کی پاک و پاکیزہ طیت کو زندہ رکھنے کے لئے چراغ ہدایت بن گئے ہیں ، لہذا ہم بھی اپنے خون کاہدیہ دے کر انسانی جانوں کو نجات دلائیں گے ۔ اس'' نجات مہم'' میں پوری دنیا سے محبین حضرت سید الشہداء علیہ السلام کو دعوت دی گئی ے کہ وہ اپنے خون کا ہدیہ دے کر امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا ایک دوسرا منظر پیش کریں ۔

ہمارا ہدف یہ ہے کہ ضرورت مندوں کے لئے خون کا ہدیہ آمادہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے عشق کے جذبہ کا ایک بہترین منظر آپ کے محبین کے اندر ایجاد کریں اور ان تصاویر کو دنیا کی مختلف سایٹوں اور میڈیا پر منتشر کرکے پوری دنیا کے سامنے اعلان کریں : ''#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے ۔ اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک پوری دنیا اس بات کی گواہ رہے گی کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کے آثار قائم و دائم ہیں۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ہمارے اس ہدف کا ایک مقصد یہ ہے کہ گوگل جیسے سرچ انجن پر ان تصاویر کو پھیلا کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا تحفظ کرسکیں اور شیعیت کے حقیقی چہرہ کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں ۔ انشاء اللہ ۔

 بلڈ کیمپ میں خون ہدیہ کرنے کی تصاویر کو مندرجہ ذیل ایڈریس سے حاصل کرسکتے ہیں :

واتس اپ نمبر :       +989014431148

سایٹ       www.pooyesh.makarem.ir

# ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے

#نذر خون

captcha