حج ، اسلام کا ایک اہم ترین رکن اور دین کا بزرگ ترین فریضہ ہے
قرآن مجید نے مختصر اور بہترین عبارت میں فرمایا ہے : '' وَ لِلّه عَلَى النّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطاعَ اِلَیْهِ سَبیلاً '' ۔جن لوگوں میں اس کے گھر کی طرف جانے کی استطاعت پائی جاتی ہے ان لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے لئے اس کے گھر کا حج کریں ۔ اور اس آیت کے ذیل میں فرمایا ہے : '' وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّهَ غَنِىٌّ عَنِ الْعالَمینَ '' اور جو شخص بھی انکار کرے (اور حج کو چھوڑ دے اس نے اپنا نقصان کیا ہے ) خداوند عالم دنیا والوں سے بے نیاز ہے ۔
اسلام کے اس بزرگ رکن کے بہت سے احکام ہیں جن سے حاجیوں کو باخبر ہونا چاہئے اور ان پر عمل کرنا چاہئے ۔ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا دفتر ہر سال حجاج کرام کی خدمت انجام دینے کے لئے علماء کے ایک گروہ کو مکہ اور مدینہ روانہ کرتا ہے تاکہ وہ حجاج اور علماء کی ضرورتوں کو پورا کرسکے ۔
مدینہ منورہ میں یہ دفتر بہت پہلے شروع ہوگیا تھا اور ا ب حج کے ایام نزدیک ہونے اور حجاج کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مکہ مکرمہ میں بھی معظم لہ کے دفتر نے اپنی کارکردگی کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔
فون نمبر 0566692193 - 0566658193
مدینه منوّره کے دفتر کا ایڈریس:
هوٹل جلنار طیبه؛ اداره تجهیز بقیع کے سامنے– هوٹل جلنار طیبه – طبقه اول –کمره نمبر 101 و 102 (دفتر مدینه کی کارکردگی اول ذی الحجه تک هوگی)
مکه مکرّمه کے دفتر کا ایڈریس:
هوٹل سدره الاحسان؛ عزیزیه؛ هوٹل دار هادی کے نزدیک، مقابل مسجد قطری (دفتر مکه کی کارکردگی 15 ذی الحجه تک هوگی).