مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں حضرت آیة اللہ ا لعظمی مکارم شیرازی کے دفتر کا افتتاح

حج ، اسلام کا ایک اہم ترین رکن اور دین کا بزرگ ترین فریضہ ہے ۔ قرآن مجید نے مختصر اور بہترین عبارت میں فرمایا ہے : '' وَ لِلّه عَلَى النّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطاعَ اِلَیْهِ سَبیلاً '' ۔جن لوگوں میں اس کے گھر کی طرف جانے کی استطاعت پائی جاتی ہے ان لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے لئے اس کے گھر کا حج کریں ۔اور اس آیت کے ذیل میں فرمایا ہے : '' وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّهَ غَنِىٌّ عَنِ الْعالَمینَ '' اور جو شخص بھی انکار کرے (اور حج کو چھوڑ دے اس نے اپنا نقصان کیا ہے ) خداوند عالم دنیا والوں سے بے نیاز ہے ۔