مسئولین لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشش کو جاری رکھیں

مسئولین لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشش کو جاری رکھیں


تمام مسئولین ، لوگوں کی قدر کو پہچانیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ، ان ریلیوں میں لوگوں کا حاضر ہونا اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا ہے اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کی امیدوں کیلئے ایک وسیلہ ہے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے یوم اللہ یعنی اسلامی انقلاب کی سالگره کے موقع پر دوسرے عام لوگوں کے ساتھ ریلیوں میں شرکت فرمائی اور اس بزرگ عید کے موقع پر سب کو مبارک باد پیش کی ۔

معظم لہ نے اسلامی انقلاب کی سالگره کی ریلیوں میں پوری قوم کا شکریہ اور قدر دانی کرتے ہوئے فرمایا : ٣٧ سال کے بعد آج بھی اسی طرح لوگوں کا ان مظاہروں میں شرکت کرنا ایران کے اسلامی نظام کی عظمت اور سربلندی کی دلیل ہے ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام مسئولین ، لوگوں کی قدر و منزلت کو پہچانیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ، فرمایا : ان ریلیوں میں لوگوں کا حاضر ہونا اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا ہے اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کی امیدوں کیلئے ایک وسیلہ ہے ۔

captcha