حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریں معظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ""makarem.ir""پر موجود ہیں ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریں معظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ""makarem.ir""پر موجود ہیں ۔


اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ خبر وں کے پڑھنے والوں کے ذہن پر خبر کا عنوان بہت تاثیر گزار ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسے عناوین سے پرہیز کیا جائے جو اصل خبر کے بالعکس ہو اور ایسے عناوین سے استفادہ کیا جائے جو خبر کے متن اور روح کے مطابق ہو ۔‌

کبھی کبھی حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی مدظلہ العالی کے بیانات کی غلط تفسیر اور ان کو نشر کرنے میں سیاسی بداخلاقی اور تحریفات انجام دی جاتی ہیں لہذا ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام قارئین ، عام افراد اور میڈیا والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریںمعظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ''makarem.ir''پر موجود ہیں ۔
 معظم لہ کی سایٹ کے مسئول کا خط تمام قارئین ، اہل قلم اور میڈیا و شوشل میڈیا پر کارکردکی انجام دینے والوں کے لئے پیش خدمت ہے :

باسمہ تعالی

ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ (سوره قلم، آیه 1)

قلم کی قسم اور جو کچھ وہ لکھتا ہے ۔
با عرض سلام و درود

محضر مبار ک قارئین کرام ، اہل قلم حضرات، میڈیا اور شوشل میڈیا پر کارکردکی انجام دینے والے رفقاء عزیز۔
 خبروں کو نشر کرنے اور ان پر حاشیہ جات لکانے میں جو بداخلاقی پیش آتی ہے اس کے پیش نظر قارئین کے افکار کو آکاہ اور اہل قلم و میڈیا پر لکھنے والے دوستوں کو متوجہ کرنے کی غرض سے یہ خبر دی جاتی ہے کہ جو لوک حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی مدظلہ العالی کی تقاریر اور ان سے متعلق خبروں کو اپنی سایٹوں ، میڈیا ، شوشل میڈیا اور مجلات وغیرہ میں نشر کرنا چاہتے ہیں ، وہ خبروں یا تقریروں کا عنوان ایسا انتخاب کریں جو اس خبر سے مطابق ہو اور اس سے وہی بات سمجھی جائے جو اس میں بیان ہوئی ہے ، ورنہ ان کا یہ کام اخلاقی اصول کے خلاف ہے ۔ اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات اس وقت پیش آتی ہے جب معظم لہ کی تقریر یا بیانات میں تبدیلی کردی جاتی ہے لہذا ایسی صورت میں شرعی اور قانونی ذمہ داری اس شخص کے اوپر ہے جو اس خبر کو ترمیم کرکے منتشر کر رہا ہے ۔
اسی کے ساتھ ساتھ تمام قارئین ، عام افراد اور میڈیا والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریںحاصل کرنے کے لئے معظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ''makarem.ir''پر مراجعہ کریں ۔
آخیر میں ہم ان سب حضرات کی کامیابی کیلئے خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں جو اسلامی افکار کی ترویج اور خبروں کو نشر کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

وحید علیان نژاد
مدیر اور مسئول سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی دام ظلہ العالی

 

captcha