اس سال آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کی طرف سے حج کے لئے کوئی وفد نہیں جائے گا

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے مقلدین اور تمام لوگوں کو خبر دی جاتی ہے کہ معظم لہ عراق سے حج کے لئے اپنا کوئی وفد نہیں بھیج رہے ہیں اور جو پروپیکنڈہ کیا جارہا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،لہذا اس سال حج کے لئے ایران ، عراق اور کسی بھی جگہ سے کوئی وفد نہیں بھیجا جارہا ہے ۔

حادثہ منی کی مشکلات کو دور کرنے کی ضرورت پر تاکید

مجھے امید ہے کہ اسلامی ممالک کے مفتی اور بزرگ علمائے اسلام اس سلسلہ میں موثر قدم اٹھائیں گے اور ایسا کام کریں گے کہ قیامت کے روز خدا کی بارگاہ میں سرخرو ہوجائیں ''  فَبَشِّرْ عِبادِ ، الَّذینَ یَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُونَ أَحْسَنَہُ أُولئِکَ الَّذینَ ہَداہُمُ اللَّہُ وَ أُولئِکَ ہُمْ أُولُوا الْأَلْباب'' ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریں معظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ""makarem.ir""پر موجود ہیں ۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ خبر وں کے پڑھنے والوں کے ذہن پر خبر کا عنوان بہت تاثیر گزار ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسے عناوین سے پرہیز کیا جائے جو اصل خبر کے بالعکس ہو اور ایسے عناوین سے استفادہ کیا جائے جو خبر کے متن اور روح کے مطابق ہو ۔

مسلمان ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں

ہم تمام لوگوں کو اتحاد اور وحدت کی دعوت دیتے ہیں، وحدت سے مراد مسلمانوں کے مشترک مسائل ہیں ، جبکہ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ وحدت کے معنی اپنے مذہب کو چھوڑ کر دوسرے مذہب کو قبول کرلینا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔