مطابق آیتاللہ العظمی مکارم شیرازی نے "ولایت" عالمی چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر تبریک و تہنیت پیش کی اور عالمی ولایت چینل کے افتتاح کو مسرت کا باعث قرار دیا اور کہا: خوش قسمتی سے حوزہ قم کے بہت قوی و عالم و دانشور فضلاء اور علماء اس چینل میں مصروف کار ہیں اور ان کا کام بہت ہی قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔
انھوں نے کہا: جو لوگ اس چینل میں کام کررہے ہیں وہ ہمارے نزدیک قابل وثوق و اعتماد ہیں اور علمی حوالے سے بہترین سطح پر فائز ہیں۔
معظم له نے مزید فرمایا که یه "ولایت" عالمی چینل مختلف عناوین کے تحت کام کریگا لهذا همیں امید هے که آینده میں اس چینل سے اسلامی اخلاقیات، اخلاق مکتب اہل بیت (ع) کی روشنی میں، نہج البلاغہ، علمائے اسلام کا تعارف، گرانقدر شیعہ کتب کا تعارف اور سوالات و شبہات کے جوابات جیسے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
حضرت آیتاللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: عالمی ولایت چینل علمی و منطقی انداز سے دین اسلام اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف اپنے ناظرین کی خدمت میں بیان کرے گا اور اس چینل کی بنیاد قرآنی تعلیمات پر استوار ہے۔
انھوں نے کہا: اس چینل پر کبھی بھی کسی دین کے مقدسات کی توہین نہیں ہوگی اور اس میں صرف علمی مباحث منطقی انداز سے جاری رہیں گے اور یہ چینل اتحاد بین المسلمین کے اہداف کے لئے کام کرے گا کیونکہ مکتب اہل بیت علیہم السلام خرافات و توہمات سے پاک ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ عالمی ولایت چینل اسی راستے پر گامزن رہے گا۔
انھوں نے کہا: آج کا زمانہ ذرائع ابلاغ کا زمانہ ہے اور ذرائع دنیا میں اول درجے کا کردار ادا کررہے ہیں؛ ہم اس میدان سے باہر رہ کر یہ موقع ضائع نہیں کرسکتے؛ ہمیں ان حالات میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر شائستہ انداز میں مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا: خوش قسمتی سے علمائے اسلام کی جانب سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے تحفظ کے حوالے سے بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت جاری و ساری ہے تا ہم آج کے زمانے میں اس مکتب کا معقول و منطقی تحفظ ہر فرد پر فرض ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی شیرازی نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ دنیا میں لاکھوں کروڑوں انسان مکتب اہل بیت اور اسلامی معارف و تعلیمات سننے کا انتظار کررہے ہیں اسی بنا پر ہم اس موقع سے استفادہ کرتے ہیں اور ہم نے جو کچھ اس مکتب سے سیکھا ہے وہ دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچائیں گے۔
یه بات بهی قابل ذکر هے که "ولایت" عالمی چینل کا ایڈریس یه هے : هاٹبرد فرکانس: 11200 - افقی - 4 / 3 ،HOT BIR Satellite، Transponderu : 13، Freq: 11200 Horizontal ، Symbol Rate 27500 .