بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم ربانی، شیخ الفقہاء ، آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی (قدس سرہ) کی وفات کی انتہائی افسوسناک خبر سے بہت ہی افسوس اور صدمہ ہوا ہے ۔
وہ عظیم انسان جن کا شمار آیة اللہ العظمی بروجردی (قدس سرہ) کے ممتاز شاگردوں اور ہمارے زمانہ کے برترین فقہاء میں ہوتا تھا ، مختلف میدانوں میں بہت سے آثار جیسے فقہی اور کلامی کتابیں ، منحرف فرقوں سے بحث و مناظرہ ، مذہبی عمارتوں کی تعمیر جیسے عظیم الشان مسجد امام حسن عسکری (علیہ السلام) کو یادگار کے طور پر چھوڑ کر گئے ہیں ۔
سابقہ حکومت کے خلاف جد و جہد ، مجلس خبرگان اور شورای نگہبان میں رکنیت جیسے مختلف سماجی میدانوں میں ان کی موثر موجودگی ، اسلام او رانقلاب کے لئے بڑی برکتوں کا باعث تھی ۔
اس دلسوز فقیہ کی رحلت پر ہم حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور اسی طرح حوزہ علمیہ ، مراجع عظام تقلید ، تمام شیعیان ، مقلدین خصوصا معظم لہ کے خاندان اور بچوں کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندعالم سے دعا گو ہیں کہ ان کو اپنے مقرب اولیاء کے ساتھ محشور کرے اور اس کی بارگاہ میں بازماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں ۔
والسلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ
قم ۔ ناصر مکارم شیرازی