اسلامی معاشرہ کے لئے اختلاف بہت ہی مہلک زہر ہے / مسلمانوں کو چاہئے کہ اتحاد کے ذریعہ دشمنوں کے منصوبوں کو ختم کردیں

اسلامی معاشرہ کے لئے اختلاف بہت ہی مہلک زہر ہے / مسلمانوں کو چاہئے کہ اتحاد کے ذریعہ دشمنوں کے منصوبوں کو ختم کردیں


میں آپ سب لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور جان لیں کہ اتحاد صرف اور صرف عمل کے سایہ میں واقع ہوسکتا ہے اس اصول پر تکیہ اور ان کی تقویت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) و اہل بیت علیہم السلام کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے دشمنوں کے منصوبوں کو نابود کردیں ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کردستان کے علمائے اہل سنت سے ملاقات کے دوران قرآن کریم کی آیات سے استناد کرتے ہوئے اختلاف کو اسلامی معاشرہ کے لئے ایک مہلک بیماری اور زہر قرار دیا اور اختلاف کو ایسا زلزلہ بتایا جو سب کو ویران کردیتا ہے ۔

انہوں نے اسلامی معاشرہ کے لئے ہر زمانہ سے زیادہ اس وقت اتحاد اور میل و محبت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو کوئی بھی طاقت ان کے اوپر مسلط نہیں ہوسکتی ۔

آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے امت اسلامی کے درمیان دشمنوں کے اختلاف ایجاد کرنے کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے توجہ دلائی اور فرمایا : اس وقت دشمنوں کا ہدف یہ ہے کہ وہ اسلامی مختلف گروہوں کو ایک دوسرے کی جان کا دشمن بنا دیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ عراق اور شام میں اپنے اس منصوبہ کو عمل جامہ پہنا چکے ہیں ۔

انہوں نے تمام اسلامی گروہوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ اختلافات کو ختم کردو اور مشترکات کو اپنا لو ، فرمایا: آج وہ زمانہ ہے جب دشمن ،اپنے ناجائز فائدوں کے سامنے اسلام کو رکاوٹ سمجھتے ہیں ، اس بناء پر بیدار اور آگاہ رہنا چاہئے ۔

معظم لہ نے تاکید کی : اسلامی امت کو چاہئے کہ بیدار رہتے ہوئے متحد ہو کر دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں ۔

آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ اسلامی مذاہب اور ایک دوسرے کی مقدسات کو توہین نہیں ہونی چاہئے اور فرمایا میں آپ سب لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور جان لیں کہ اتحاد صرف اور صرف عمل کے سایہ میں واقع ہوسکتا ہے ۔

معظم لہ نے اسلامی امت کے مشترکات کو اختلافی باتوں سے زیادہ بتایا اور فرمایا : اس اصول پر تکیہ اور ان کی تقویت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) و اہل بیت علیہم السلام کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے دشمنوں کے منصوبوں کو نابود کردیں ۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امام خمینی علیہ الرحمہ کی سادہ زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : حضرت امام خمینی  نے اپنی اسی سادہ زندگی اور اخلاص و توکل کے ذریعہ دنیا کو تبدیل کردیا اور لوگوں کی مدد سے انقلاب کو کامیابی تک پہنچایا ۔

معظم لہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کردستان کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کردستان ایک بہت ہی زندہ اور ترقی یافتہ علاقہ ہے جس نے انقلاب میں بہت زیادہ خدمتیں انجام دی ہیں اور انہوں نے اس علاقہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

 

captcha