جامعة المصطفی العالمیہ نے ١٤٠ جدید اسلامی علوم کے موضوعات ایجاد کئے

جامعة المصطفی العالمیہ نے ١٤٠ جدید اسلامی علوم کے موضوعات ایجاد کئے


انقلاب کے سایہ میں حوزہ علمیہ اور جامعة المصطفی العالمیہ نے یہ ظرفیت اور طاقت حاصل کی کہ جدید علوم کے موضوعات کو ایجاد کیا ۔‌

حجة الاسلام والمسلمین زمانی نے اس کانفرنس کے علاقائی مطالعات سے متعلق پروگرام میں بتایا : انقلاب کے سایہ میں حوزہ علمیہ اور جامعة المصطفی العالمیہ نے یہ ظرفیت اور طاقت حاصل کی کہ جدید علوم کے موضوعات کو ایجاد کیا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سے ممالک میں دینی علوم کے موضوعات کی تعداد ١٠ سے زیادہ نہیں ہے ،کہا :لیکن قم اور جامعة المصطفی میں اسلامی علوم کے ١٤٠ موضوعات تاسیس اور تدریس ہوتے ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں : طب قرآنی، اقتصاد قرآنی، جامعہ شناسی قرآنی، سیاست قرآنی وغیرہ۔

حوزہ علمیہ کے اجتماعی اور سیاسی امور کے مسئول نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ موضوعات پہلے نہیں تھے اور جدید علم ہے ، کہا : ان ١٤٠ موضوعات میں سے ١١٠ موضوعات جدید تھے اور پچھلے برسوں میں ان کی تاسیس ہوئی ہے ، اسی وجہ سے ہم تاکیدکرتے ہیں کہ شیعوں نے علوم کی پیدائش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

captcha