خداوندمنان کی عنایات اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے زیر سایہ ، ماہ رمضان کی آمد پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی سایٹ کا ہسپانوی زبان میں افتتاح ہوا ۔
اس سایٹ کے اصلی اور حقیقی مخاطبین پوری دنیا میں ہسپانوی زبان سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں اور اس کے علاوہ لاطینی امریکہ کے اٹھارہ ممالک کی زبان بھی ہسپانوی ہیں ، وہاں کے لوگ بھی اس زبان سے فایدہ اٹھائیں گے ۔
پوری دنیا میں ہسپانوی زبان بولنے والوں کی تعداد پچاس کروڑ سے زیادہ ہے جن میں سے اکثر وبیشتر دین کی طرف بہت زیادہ مائل ہیں ، اگرچہ ہسپانوی زبان سے تعلق رکھنے والے ممالک میں مسلمانوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن ان علاقوں میں وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے اسلام کے پھیلنے کا زمینہ فراہم ہے اور روزانہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
لہذا یہ سایٹ ہسپانوی زبان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے دینی مسائل کے جوابات دینے کے علاوہ صحیح اسلام حاصل کرنے والوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
مخاطبین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سایٹ کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں :
ہسپانوی زبان میں رسالہ توضیح المسائل کو تفصیلی فہرست کے ساتھ سایٹ پر رکھا گیا ہے ۔
مخاطبین کی ضرورت کے تحت معظم لہ کے استفتائات ۔
معظم لہ کی تالیفات کا ایک مجموعہ جس میں تفسیر نمونہ ، شرح نہج البلاغہ (پیام امام) اور دوسری کتابوں کو ہسپانوی زبان میں ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔
فقہی، قرآنی ، اخلاقی، عقیدتی، کلامی اور تاریخی مقالات کو ہسپانوی زبان میں پیش کیا گیا ہے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی خبروں اور اعلانات کو بھی سایٹ پر رکھا گیا ہے ۔
تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کا ایک مجموعہ جس میں دینی مناسبات کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ ان کو شوشل میڈیا پر بھی منتشر کیا جاسکے ۔
اس کے علاوہ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی طرف سے مخاطبین کے سوالات کے جوابات بھی دو طریقوں سے معلوم کرسکتے ہیں :
١۔ ایمیل کے ذریعہ سایٹ پر سوال بھیج کر اپنے تمام سوالوں کو جوابات حاصل کرسکتے ہیں ۔
٢ ۔ شوشل میڈیا جیسے واتس اپ اور ٹیلی گرام وغیرہ پر اپنے سوالات بھیج کر بھی جوابات حاصل کرسکتے ہیں ۔
شوشل میڈیا کیلئے فون نمبر : 00989030897812
سایٹ کا ایڈرس: http://makarem.ir/index.aspx?lid=7