حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے شنبہ کے روز اپنے فقہ کے درس خارج کے شروع میں عراق اور شام میں بم پھٹنے کی شدید طور پر مذمت کی ہے جس کی وجہ سے عراق میں سیدالشہدا ء امام حسین (علیہ السلام) کے زائرین کا ایک گروہ شہید ہوگیا اور شام میں بے گناہوں کے ایک گروہ کو قتل کردیا ۔
آپ نے مزید فرمایا: میرے عقیدہ کے مطابق پوری دنیا میں سب سے زیادہ بے رحم لوگ مغرب والے ہیں، سب پر واضح ہے کہ انسانیت کے خلاف، ہولناک جنایات کی آگ بھڑکانے والے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، امریکہ، اسرائیل اور ان کے ہاتھوں بنی کٹھ پتلیاں بعض عرب ممالک ہیں ، یہ لوگ اپنے کثیف اور مادی منافع کو بچانے کیلئے سب جگہ پر خون کا حمام گرم کرنے کیلئے تیار ہیں ، بے گناہوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرہیں تاکہ ان کے ناجائز منافع محفوظ رہیں ۔
معظم لہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں فرمایا : یہ لوگ اپنے بُرے اورغلط اہداف تک پہنچنے کیلئے دوسرے ممالک می داخلی جنگ ایجاد کرتے ہیں اور پھر ان کو ضعیف کردیتے ہیں یا ان کو کئی حصوں میں تقسیم کردیتے ہیں،تمام مسلمانوں کو اپنی ہوشیاری سے ان کے اہداف کو ناکام بنادینا چاہئے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی شیرازی نے مزید فرمایا : پوری دنیا میں بیدار ضمیروں کو اس جنایت اور ظلم کی مذمت کرنا چاہئے ، یقینا ان کے اس کام کا بہت زیادہ اثر ہوگا ، ہم خداوند عالم سے دعاء کرتے ہیں کہ ان ظالمین اور جنایت کرنے والوں کو نیست و نابود کردے ۔