امریکہ پر ایران کی بے اعتمادی ، نفرت میں تبدیل ہوتی جارہی ہے

امریکہ پر ایران کی بے اعتمادی ، نفرت میں تبدیل ہوتی جارہی ہے


مغربیوں خصوصا امریکیوں کی تعبیریں اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں بہت بُری، تیزاور نفرت آمیز ہیں ، یہ لوگ اگر چاہتے ہیں کہ ایرانیوں کے ساتھ مل کر کام کریں تو ان کو اپنی ادبیات کو تبدیل کرنا پڑے گا ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنے فقہ کے درس خارج میں فرمایا : مغربیوں خصوصا امریکیوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں تعبیرات بہت بُری، غلط اور نفرت آمیز ہیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا :  یہ لوگ اگر چاہتے ہیں کہ ایرانیوں کے ساتھ مل کر کام کریں تو ان کو اپنی ادبیات کو تبدیل کرنا پڑے گا ، اگر چہ سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں اور ان کا صدر جمہوریہ تاکید کرتا ہے کہ ہماری پوری کوشش اسرائیل کی امنیت کو محفوظ کرنے کے لئے ہے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے یاد دہانی فرمائی : تعجب کی بات ہے کہ جو حکومت اپنے آپ کو دنیا کی قوی ترین حکومت سمجھتی ہو وہ ایک ضعیف اور کمزور ملک (اسرائیل) کے سامنے اس طرح ذلیل ہوتی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا پر ہماری بے اعتمادی ، نفرت میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ، فرمایا : ہم نہیں جانتے کہ یہ لوگ کس عقل کے ساتھ ایسے کام کرتے ہیں ، ہمیں بہت ہی زیادہ ہوش و حواس سے کام لینا چاہئے ، ان پروگراموں کے اگے بڑھتے ہوئے ہماری حکومت اور قوم کو ایسے دشمنوں کے سامنے بہت ہی ہوش و حواس سے کام لینا چاہئے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ ) نے آخر میں فرمایا : ایسے حساس حالات میں سب کو متحد اور متفق رہنا چاہئے۔

captcha