منحرف مکاتب فکر کی کارکردگی کے متعلق معظم لہ کا انتباہ

منحرف مکاتب فکر کی کارکردگی کے متعلق معظم لہ کا انتباہ


آج یہ مکاتب فکر ، معاشرہ کی جوان نسل کو منحرف کرنے کے درپے ہے اور یہ ایسے کام انجام دیتے ہیں جو بہت ہی شرم آور ہیں ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) نے مدرسہ امیرالمومنین (ع) میں ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب قدر کی رسومات کو ادا کرتے ہوئے فرمایا : ہمیں امید ہے کہ ہم شب قدر کے فضائل کو اچھی طرح درک کرلیں گے شب قدر وہ رات ہے جس میں خداوند عالم کی رحمت تمام مسلمانوں تک پہنچتی ہے ۔
حضرت علی (علیہ السلام) کی شہادت کے موقع پر شب قدر کا واقع ہونا گناہوں کی بخشش کے لئے بہترین موقع ہے
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت علی (علیہ السلام) کی شہادت کے موقع پر شب قدر کا واقع ہونا گناہوں کی بخشش کے لئے بہترین موقع ہے ، مزید فرمایا : ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے حضرت علی (علیہ السلام) کو خداوند عالم کے نزدیک اپنا شفیع قرار دیں ۔
معظم لہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پروردگار عالم کی رحمت کی کوئی حد نہیں ہے ، فرمایا : اس رات میں ہر شخص اپنے اندر استعداد اور طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے خداوند عالم کی رحمت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔

مسلمانوں کی اپنی مشکلات دورکرنے کے لئے شب قدر میں اعمال کرنا چاہئیں  
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے زیادہ سے زیادہ توبہ کے لئے قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث پر عمل کرنا بیان کیا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے : مسلمانوں کی مشکلات دور ہونے کے لئے شب قدر میں اعمال کرنا سب سے بہتر ہے ۔
انہوں نے حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کے اس قول کی طرف اشارہ کیا جو امام علیہ السلام نے کمیل بن زیاد سے مخاطب ہو کر فرمایا تھا : حضرت علی (علیہ السلام نے اپنے اس بیان میں انسانوں کو تین گروہ میں تقسیم کیا ہے ، جن میں سے پہلا گروہ علمائے ربانی کا ہے جن کا مقام پروردگار عالم کے نزدیک بہت بلند ہے ۔
معظم لہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دوسرا گروہ وہ لوگ ہیں جو علماء اور دانشوروں کے پاس آتے ہیں اور ان کی ہدایت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، تصریح کی : یہ گروہ بھی اچھے لوگوں کے زمرہ میں شامل ہوتے ہیں اور یہ محکم تکیہ گاہ ہیں ۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ انسانوں کا تیسرا گروہ نادان لوگ ہیں کیونکہ نہ ہی تو وہ عالم ہیں اور نہ علماء کے پاس نشست و برخاست کرتے ہیں اور ایسے لوگ محکم تکیہ گاہ سے متصل نہیں ہیں اور ان کا مقام بھی اچھا نہیں ہے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :افسوس کی بات ہے کہ ہمارے معاشرہ میں آج بھی حضرت علی (علیہ السلام) کے اس کلام کے مصداق موجود ہیں اور ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ ہمارے آج کے معاشرہ میں ایسے لوگ موجود ہیں کہ جب کوئی آواز بلند ہوتی ہے تو وہ اس کے ساتھ ہوجاتے ہیں اور اسی راستہ پر گامزن ہوجاتے ہیں ۔

ڈش اینٹینا استعمال کرنے سے جوانوں کی حفاظت کرنا
آپ نے اپنی تقریر کے ایک حصہ میں ڈش ، انٹر نٹ اور گندی فلموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :  خاندان کے تمام افراد ڈش کے خراب نتائج کی طرف توجہ کریں اور اپنے جوانوں کو اس کے خراب نتائج سے محفوظ رکھیں ۔
معظم لہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین پر اعتراض کرتے ہیں کہ کیوں ڈش کو بند کیا جاتا ہے ، فرمایا : ان لوگوں کو جو جواب دیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ ڈش کے ٠٩ فیصدی پروگرام فاسد ہیں ۔

منحرف مکاتب فکر کی حد سے زیادہ کارکردگی معاشرہ کے لئے ایک قسم کا چیلنج ہے
انہوں نے منحرف مکاتب فکر کی بہت زیادہ کارکردگی سے باخبر کرتے ہوئے وضاحت فرمائی : آج یہ مکاتب فکر ، معاشرہ کی جوان نسل کو منحرف کرنے کے درپے ہے اور یہ ایسے کام انجام دیتے ہیں جو بہت ہی شرم آور ہیں ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے منحرف مکاتب فکر کے برئے آثار کوبیان کرتے ہوئے فرمایا : انسان کو اپنی زندگی میں قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) سے تمسک کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو ہر طرح کے انحراف سے محفوظ رکھنا چاہئے ۔

پوری تاریخ میں کسی بھی حاکم نے حضرت علی (علیہ السلام) کی طرح لوگوں کے ساتھ برتائو نہیں کیا
انہوں نے شیعوں کے سب سے پہلے راہنما کی زندگی کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : حضرت علی (علیہ السلام) نے اپنی پوری قدرت و طاقت کے باوجود بہت ہی سادہ زندگی بسر کی اور ہمیشہ یتیموں اور محروموں کی حمایت کرتے رہے اور پوری تاریخ میں کسی بھی حاکم نے ان کی طرح لوگوں کے ساتھ برتائو نہیں کیا ۔
معظم لہ نے اپنے بیان کے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امیرالمومنین علی (علیہ السلام) ہم شیعوں کے لئے بہت ہی بڑا افتخار ہیں ، فرمایا : آپ نے ہمیں سادہ زندگی، مہربانی، خالص عبادت ، ظالم سے مظلوم کا حق لینے ، یتیموں کی سرپرستی اور شجاعت کا دس سکھایا ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم ان کے نقش قدم پر گامزن رہیں ۔

مطلوبه الفاظ :
captcha