حزب اللہ لبنان کے خلاف یوروپی یونین کے اقدام پر معظم لہ کا جواب

حزب اللہ لبنان کے خلاف یوروپی یونین کے اقدام پر معظم لہ کا جواب


اس نکتہ کی طرف توجہ ضروری ہے کہ یورپین اعتماد کے قابل نہیں ہیں ان کے کاموں میں کوئی حساب و کتاب نہیں ہے ، جو ان کا دل چاہتا ہے اسی کو اجراء کرتے ہیں اور دوسرے سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ماہ مبارک کے پندرہویں روزہ کو قرآن کریم کی موضوعی تفسیر کے درس میں جو کہ کریمہ اہل بیت (علیہم السلام) کے حرم میں قائم ہوتا ہے ، یوروپی یونین کے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ کی فہرست میں قرار دینے پر عکس العمل ظاہر کیا ۔
آپ نے حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای کی اس فرمائش ''امریکی اعتماد کے قابل نہیں ہیں '' کی بنیاد پر وضاحت فرمائی : یوروپی یونین کے آخری اقدام سے ظاہر ہوگیا کہ یوروپی بھی اعتماد کے قابل نہیں ہیں ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تاکید فرمائی : حزب اللہ لبنان نے کیونکہ اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اس لئے اس کو دہشت گردوں کے گروہ میں قرار دیدیا گیا ، لیکن جو دہشت گرد شام میں بچوں، بوڑھوں ، مردوں اور عورتوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں ، ہسپتال، مساجد، علمی مراکز اور لوگوں کے گھروں کو ویرانہ میں تبدیل کررہے ہیں وہ دہشت گرد نہیں ہیں اور ان کی مدد ضروری ہے اور ان کو زیادہ سے زیادہ اسلحہ دیا جارہا ہے ۔
آپ نے فرمایا : حزب اللہ لبنان نے بہت ہی شجاعت کے ساتھ اسرائیل سے اپنے ملک کا دفاع کیا اور ان کی شاخ کو توڑ دیا ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے یاد دہانی فرمائی :  اس نکتہ کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے کہ یورپین اعتماد کے قابل نہیں ہیں ان کے کاموں میں کوئی حساب و کتاب نہیں ہے ، جو ان کی دل چاہتا ہے اسی کو اجراء کرتے ہیں اور دوسرے سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے ۔
معظم لہ نے مزید فرمایا :  ہمیں اپنے محاسبات اور روابط میں جان لینا چاہئے کہ ہمارے سامنے کون لوگ ہیں ۔
 

مطلوبه الفاظ :
captcha