اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل ظلم اور نا انصافی کا وسیلہ بن گئے ہیں

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل ظلم اور نا انصافی کا وسیلہ بن گئے ہیں


اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور ان جیسے دوسرے مراکز دنیا میں صلح و امنیت اور انسانی حقوق کے دفاع میں تاسیس ہوئے تهے مگر افسوس که آج یہ خود ظلم اورنا انصافی کا وسیلہ بن گئے ہیں ۔‌

حضرت آیت ‌الله العظمی ناصر مکارم ‌شیرازی نے آج صبح اپنے فقه کے درس خارج سے پہلے مسجد اعظم قم میں 9 ربیع‌الاول یوم آغاز امامت حضرت صاحب الامر (عج) کی مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے وضاحت فرمائی: آج پوری دنیا اپ کے انتظار میں ہے اور جب تک اپ کا ظھور نہ ہوگا دنیا میں عدل و انصاف و صلح کا بول بالا نہ ہوگا ۔
مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہت سے لوگوں نے دنیا میں عدل و انصاف اور صلح و سلامتی قائم کرنے کا دعوا کیا مگر ناکام رہے، کہا: اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور ان جیسے دوسرے مراکز دنیا میں صلح و امنیت اور انسانی حقوق کے دفاع میں تاسیس ہوئے تهئے مگر افسوس که آج یہ خود ظلم اورنا انصافی کا وسیلہ بن گئے ہیں ۔
معظم له نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اج دنیا ظلم و ستم سے تھک چکی ہے اور ایک منجی کے انتظار میں ہے ، ظھور امام زمانہ (عج) کی دعائیں کرنے کی تاکید کی ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی : ہم سب پر لازمی ہے کہ شب روز امام زمانه (عج) کے ظھور کی دعائیں کریں کیوں کہ جس قدر بھی دعائیں زیادہ کی جائیں گی اپ کا ظھور جلد ہوگا ۔

captcha