حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرای (مدظلہ العالی) کی جانب سے حجة الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن علی نجفی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت پر تعزیتی پیغام
پاکستان میں کئی برسوں سے ان کی کاوشیں اور خدمات بہت سی نیکیوں اور بہترین کاموں کا ذریعہ ہیں ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
بزرگ اور خدمتگزار عالم دین حجة الاسلام والمسلمین جناب الحاج شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے انتقال کی خبر سے دکھ اور افسوس ہوا
پاکستان میں کئی برسوں سے ان کی کاوشیں اور خدمات بہت سی نیکیوں اور بہترین کاموں کا ذریعہ ہیں ۔
ہم اس محترم عالم دین کے انتقال پر پاکستان کے علمائے کرام، ان کے شاگردوں ، حوزہ ہائے علمیہ اور مرحوم کے اہل خانہ ، خاص طور پر بلتستان کے محترم شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوندعالم سے اس آزاد منش عالم دین کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی نیز تمام محترم پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں ۔
قم ۔ ناصر مکارم شیرازی
اول رجب المرجب ١٤٤٥