کرمان میں دہشت گردی کے حادثہ میں بعض ہموطن عزیزوں کی شہادت پر آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام

کرمان میں دہشت گردی کے حادثہ میں بعض ہموطن عزیزوں کی شہادت پر آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام


جن مجرموں کے ہاتھ معصوم بچوں ، خواتین اور بے گناہ مردوں کے خون سے رنگے ہیں وہ اس جرم کے ذریعہ ہمارے ملک میں عدم تحفظ او رنا امنی پھیلا کر اپنی شکست کی تلافی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

شہید سلیمانی کی پروقار تقریب کے دوران شہر کرمان میں دہشت گردانہ کاروایی میں ہمارے وطن عزیز کے بہت سے لوگوں کی ظالمانہ شہادت اور زخمی ہونے سے بہت دکھ اور درد ہوا ۔

جن مجرموں کے ہاتھ معصوم بچوں ، خواتین اور بے گناہ مردوں کے خون سے رنگے ہیں وہ اس جرم کے ذریعہ ہمارے ملک میں عدم تحفظ او رنا امنی پھیلا کر اپنی شکست کی تلافی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔لیکن جان لیں کہ یہ لوگ اور تمام سچے مسلمان ، خدا کے حق کے وعدے پر یقین رکھتے ہیں اور صبر و استقامت کے ساتھ ان شاء اللہ تمام دشمنوں اور بدخواہوں پر فتح حاصل کرلیں گے ۔

میں اس مصیبت پرحضرت ولی عصر ارواحنا فداہ ،ایران کے تمام عوام ، خصوصا شہداء کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہدا کی ارواح کیلئے رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ۔ میں حکام ، سکورٹی اور فوجی دستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجرموں کی نشاندہی کریں اورانہیں سزا دیں ۔

قم ۔ ناصر مکارم شیرازی
١٤ دی ١٤٠٢

captcha