اپنے اتحاد کی حفاظت کریں

اپنے اتحاد کی حفاظت کریں


آج بعض لوگ الیکشن کے میدان میں داخل ہوکر لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے بہت سے افراد کو اپنی طرف جذب کرسکتے ہیں ۔ امریکہ کا نیا صدر اسی کھیل سے داخل ہوا ہے اور ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ مادی لحاظ سے دنیا کے سب سے برترملک نے خراب ترین صدر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے عوام کو فریب دیا ہے اور جھوٹ سے کام لیا ہے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اسلامی اتحاد پارٹی کی مرکزی کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران فرمایا :

ہم ہمیشہ آپ لوگوں کے لئے دعا کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ اصول پرستوں کے درمیان سے ایک اچھا اتحادی گروہ تشکیل دیں گے ۔

انہوں نے تصریح کرتے ہوئے کہا : اگر تمام اصول پسند لوگ ایک شخص کا تعارف کرائیں تو الیکشن کے کامیاب ہونے کی امید ہے لیکن اگر متعدد کنڈیڈیٹ کھڑے کریں گے تو مطمئن رہیں کہ موجودہ حالات میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔

معظم لہ نے مغربی کی ڈموکراسی کی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمارے ملک میں ا ور امریکہ جیسے ملک میں جو چیز کامیابی کا سبب بنتی ہے وہ لوگوں کو دھوکہ دینا اور جھوٹا وعدہ کرنا ہے ۔ متدین افراد ایسی بات نہیں کہہ سکتے لیکن غیر متدین افراد کے لئے ایسی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،افسوس کہ اس طرح کی تمام باتیں مغربی تہذیب و ثقافت کی طرف سے آئی ہیں اور اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ کبھی کبھی ہمارے معاشرہ میں بھی اس کی مثالیں مل جاتی ہیں ۔

آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا : آج بعض لوگ الیکشن کے میدان میں داخل ہوکر لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے بہت سے افراد کو اپنی طرف جذب کرسکتے ہیں ۔ امریکہ کا نیا صدر اسی کھیل سے داخل ہوا ہے اور ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ مادی لحاظ سے دنیا کے سب سے برترملک نے خراب ترین صدر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے عوام کو فریب دیا ہے اور جھوٹ سے کام لیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے کام ہم انجام نہیں دے سکتے کیونکہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کے بقول ہمارا متقی سیاستمدار ہمیشہ غیر متقی سیاستمدار کے سامنے کھڑا ہوتا ہے جو ہمارے دشمن ہوتا ہے ۔

captcha