باسمہ تعالی
سلام و درود کے ساتھ
آپ نے اور آپ کے دوستوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کو ان کا حق دلانے کیلئے بہت جانفشانی کے ساتھ بھوک ہڑتال کی ہے جس کی خبریں دنیا کے مختلف گوشوں تک پہنچ گئی ہیں اور بحمداللہ اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔
اب میں آپ سے اور آپ کے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی سلامتی کی حفاظت کے لئے بھوک ہڑتال ختم کردیں۔
ہمیں پاکستانی حکومت سے (جن کا ہم ہمیشہ مشکلات میں دفاع کرتے رہتے ہیں) توقع ہے کہ وہ آپ کی اور پاکستان کے تمام مسلمانوں خصوصا شیعوں کی صحیح اور بجا خواہشات کو پورا کرے گی ۔یہ لوگ پاکستانی حکومت سے صرف امنیت اور تمام مذاہب کے حقوق کو حاصل کرنا چاہتے ہیں ، بہت ہی بعید بات ہے کہ وہ اپنے باشندوں کے حقوق کی طرف کوئی توجہ نہ کریں ۔
پاکستان کے تمام لوگ خصوصا اس ملک کے شیعہ اس بات کی کوشش کریں کہ اتحاد کے ساتھ اور عمومی آرام و سکون کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے صحیح او ربجا حقوق کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور انشاء اللہ ان کو ان کے حقوق ملیں گے ۔
یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف 13 مئی یعنی اکیاسی روز سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔
ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں
ناصر مکارم شیرازی