یہ مظاہرے اور ریلیاں غاصب اسرائیل کا قبضہ ختم ہونے تک جاری رہنا چاہئیں

یہ مظاہرے اور ریلیاں غاصب اسرائیل کا قبضہ ختم ہونے تک جاری رہنا چاہئیں


حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے روز قدس کی ریلی میں لوگوں کے شریک ہونے کا شکریہ ادا کیا او رفرمایا : ہماری امت نے یہ ظاہر کردیا کہ وہ انقلاب اور اس کے اقدار کے ساتھ کتنے وفادار ہیں ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عوام کے ساتھ روز قدس کی ریلی میں شرکت کی ۔

معظم لہ نے تاکید کی : ہمیں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے انہوںنے ثابت کردیا کہ وہ انقلاب کے ساتھ کتنے وفادار ہیں اور وہ ہمیشہ وقت شناسی اور وقت کی قدر کرتے ہیں ۔

انہوں نے روز قدس کی ریلی میں لوگوں کی شرکت کرنے کے مختلف پیغام سمجھے اور فرمایا :  یہ پروگرام ، اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹا ہیں اور ہم اسرائیل کے جرائم ، فلسطین اور بیت المقدس کو بھولنے نہیں دیں گے ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے فرمایا : روز قدس کے مظاہرے اور ریلیاں غاصب اسرائیل کا قبضہ ختم ہونے تک جاری رہنا چاہئیں۔

 

captcha