الیکشن شروع ہوتے ہی معظم لہ نے بیلٹ بکس میں اپنا ووٹ ڈالا

الیکشن شروع ہوتے ہی معظم لہ نے بیلٹ بکس میں اپنا ووٹ ڈالا


میں خداوندعالم سے دعاگو ہوں کہ وہ مسئولین کوتوفیق عنایت فرمائے کہ وہ پہلے سے بہتر عمل کریں اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی آج صبح ٤٥: ٨ پر مدرسہ امام سجاد علیہ السلام میں حاضر ہو ئے اور پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے دسویں اور مجتہدین کی کونسل (مجلس خبرگان رہبری) کے پانچویں الیکشن کے شروع ہوتے ہیں بیلٹ بکس نمبر ٥٠٥ میں اپنا ووٹ ڈالا ۔

معظم لہ نے اسلامی نظام میں الیکشن کے موضوع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : ہم خداوندعالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس الیکشن میں بھی شرکت کرنے کی توفیق عنایت فرمائی ،کیونکہ اس میں شرکت کرنا بھی الہی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔

انہوں نے فرمایا : آج صبح جس وقت میںحرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی زیارت سے مشرف ہوا تو تیں چیزوں کے متعلق خصوصی دعاء کی :

اول :  جو لوگ الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں ، خداوندعالم ان کو توفیق عنایت فرمائے اور ان کی مشکلات کو حل کرے ۔

دوسری دعا یہ تھی کہ الیکشن ایرانی لوگوں کی خوشحالی اور ایرانی لوگوں کے دوستوں کی خوشی کا سبب قرار پائے اور دشمنوں کے لئے ناامیدی کا سبب بن جائے ۔

تیسری دعا خداوندعالم سے درخواست کی کہ مسئولین کو توفیق عنایت فرمائے کہ وہ پہلے سے زیادہ بہتر عمل کریں اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

captcha