جناب ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون کا خط حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کے نام

جناب ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون کا خط حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کے نام


ہماری عقل و روح میں حضرت عالی کی وہ بلند و بالا ہمت و کوشش ہمیشہ باقی رہے گی جس میں محبت و بخشش کی نشانیاں پائی جاتی ہیں اور ایسا نور جو آپ کی روح سے ساطع ہوتا ہے ۔‌

کچھ دنوں پہلے شام کے مفتی اعظم جناب ڈاکٹر آقای احمد بدر الدین حسون نے ایک سفر کے دوران حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی سے شہر مقدس قم میں ملاقات کی تھی اور پھر شام واپس جانے کے بعد انہوں نے معظم لہ کے نام اپنا پیغام ارسال کیا ، جو مندرجہ ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (آیدہ اللہ بجندہ و بارک للامة فی عمرہ(

سلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

شہر مقدس قم میں آپ کے ساتھ جو وقت گزارا اس کی یاد ہمیشہ تازہ رہتی ہے ،آپ کی محبت اور شفقت ایسی تھی جس کو میں سب کے سامنے بیان کرتا ہوں اور اسی طرح یاد کرتا رہوں گا اور آپ کے گوہر بار کلمات بھی ایسے تھے جن سے دل میں امیدوں اور آرزئوں کا نور روشن ہوگیا جو کہ حقیر کیلئے بہت ہی زیادہ سعادت کا سبب ہے ۔ . ان كلمة الله هي العليا دائماً و ابداً، وكلمة الذين كفروا هي السفلي الى أن يرث الله الأرض ومن عليها.

حضرت معظم لہ

ہماری عقل و روح میں حضرت عالی کی وہ بلند و بالا ہمت و کوشش ہمیشہ باقی رہے گی جس میں محبت و بخشش کی نشانیاں پائی جاتی ہیں اور ایسا نور جو آپ کی روح سے ساطع ہوتا ہے ۔

حضرت عالی کے علوم شرعی، معارف الہی اور حقایق ایمانی سے اس طرح سرشار ہیں کہ ان سے سچے طلباء ہدایت حاصل کرتے ہیں اور آپ کی سیرت کی اقتداء کرتے ہیں اور آپ تمام ان لوگوں کے لئے ہدایت کا چراغ ہیں جو صحیح اور حقیقی راستہ کی تلاش میں ہیں ، آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے راستہ پر گامزن ہیں اور آپ نے اہل بیت علیہم السلام کو اپنے لئے اخلاقی ، عملی اور محبت و وفاداری کا نمونہ بنایا ہے ۔

خداوندعالم ہماری اور اسلام کی نیابت میں آپ کو اچھا اجر عطا فرمائے اور جناب عالی کی عمر بابرکت میں اضافہ فرمائے تاکہ راستہ تلاش کرنے والوں کے لئے چراغ راہنما اور نور ہدایت رہو ۔

میں خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی اولاد کی حفاظت فرمائے اوران کو آپ کی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دے اور ہمیں ہر اس جگہ پر جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے باعث افتخار ہے اور ان کے متحد ہونے کاسبب ہے اور ان کے دلوں کے نزدیک ہونے کا وسیلہ ہے، آپ کے ساتھ بلند وبالا قرار دے ۔

انہ سمیع مجیب الدعاء

والسلام علیکم ور حمة اللہ وبرکاتہ

دمشق ۔  ٤/١١/١٤٣٧ھ مطابق با ٢١ /١/ ٢٠١٦ ئ

برادر شما

مفتی عام

رئیس مجلس افتای شام

captcha