شیخ الازہر کا آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کو ان کے خط کا جواب

شیخ الازہر کا آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کو ان کے خط کا جواب


استعماری سیاستمدار ان مذہبی اختلافات، قتل و غارت، دوسروں کے امور میں مداخلت اور دینی مقدسات کی توہین وغیرہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔‌

شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی جانب سے لکھے گیے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کے نام خط کے جواب میں شیخ الازہر نے موصوف کو مکمل احترام کے ساتھ دئیے گیے جواب میں مذکورہ خط کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی اتحاد کی اہمیت پر تاکید کی ۔
اس خط میں لکها گیا ہے: ’’ اس زمانے میں مذہبی اختلافات عقیدتی اختلافات کی حد تک باقی نہیں رہے ہیں بلکہ جنگ اور کشت و کشتار میں بدل چکے ہیں کہ جن سے نہ اہل سنت کو کوئی فائدہ پہنچ رہا ہے اور نہ شیعوں کو بلکہ صرف وہ لوگ اس جنگ و جدال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں اور مسلمانوں کی کمین میں بیٹھے ہیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا :  استعماری سیاستمدار ان مذہبی اختلافات، قتل و غارت، دوسروں کے امور میں مداخلت اور دینی مقدسات کی توہین وغیرہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
انہوں نے اسلامی مذاہب کے علماء کے درمیان باہمی گفتگو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی: میں نے بارہا شیعہ و سنی بزرگ علماء کی باہمی کانفرنس کی ضرورت پر تاکید کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ ہم ان خطرات کا مقابلہ کر سکیں جو ہمیں درپیش ہیں اور مثبت اور کامیاب نتیجہ حاصل کر سکیں۔ اس کانفرنس میں اہل سنت کے ذریعہ شیعوں کے قتل اور اہل تشیع کے ذریعہ سنیوں کے قتل کی حرمت کا واضح فتویٰ دیا جائے ۔
شیخ الازہر نے آخر میں امید ظاہر کی ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں ۔

 

captcha