عاشورائے حسینی کی ظرفیت سے حد اکثر استفادہ کرنا چاہئے

عاشورائے حسینی کی ظرفیت سے حد اکثر استفادہ کرنا چاہئے


امام حسین علیہ السلام سے متعلق مطالب قیمتی، اصلی اور بہترین ہونے چاہئیں اوران مطالب کو اس طرح بیان کیا جائے جس سے آپ کی عظمت اور بلندی ظاہر ہو ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ''ثاراللہ '' ملٹی میڈیامی سافٹ ویئر کے افتتاحی پروگرام میں ماہ محرم کے نزدیک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ، اہل بیت علیہم السلام ،خصوصا امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور پروگرام ، اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ کیلئے بہترین موقع ہے ۔
انہوں نے فرمایا : آج کی دنیا میں لوگ مادیت کے اصولوں سے تھک چکے ہیں اور مذہب کی طرف متوجہ ہورہے ہیں ،ایسا مذہب جو معنویت سے متعلق ان کی تشنگی کو سیراب کرسکے اور ایسا مذہب ، مکتب اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ کوئی نہیں ہے ۔
معظم لہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مذہب اہل بیت علیہم السلام کو بہترین منطق، جذاب ترین کلمات اور صحیح طریقہ سے بیان کرنا چاہئے ، فرمایا : اس موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے جس قدر ممکن ہو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، خاص طور سے وہ مطالب اور مسائل جو امام حسین علیہ السلام سے متعلق ہیں ۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا : اب ماہ محرم نزدیک ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض لوگوں نے ابھی سے عزاداری کے وسائل تیار کرنے شروع کردئیے ہیں ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر سال اور زمانہ کے گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام بہت اچھے ہوتے جارہے ہیں ، کیونکہ لوگوں کے دلوں میں امام حسین علیہ السلام کے متعلق خاص عشق اور حرارت موجود ہے ، جیسا کہ روایت میں بیان ہوا ہے کہ یہ عشق اور گرمی کبھی بھی خاموش نہیں ہوگی اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ واقعہ عاشورا سے خرافات کو ختم کیا جائے ، فرمایا : اگر خرافات داخل ہوجائیں گی تو اصل واقعہ کو خطرہ لاحق ہوجائے گا ، میں نے سنا ہے کہ بیرون ملک سے بہت سی خرافات کو اس میں داخل کرنا چاہتے ہیں ،اس سلسلہ میں وہ بعض ناواقف لوگوں سے استفادہ کرتے ہیں جن کا کوئی خاص ہدف نہیں ہوتا ، تاکہ خرافات کو وارد کرکے عاشورا اور امام حسین علیہ السلام سے متعلق اصل مسائل پر علامت سوال لگا دیں ، لہذا بہت ہی خیال رکھتے ہوئے اس کام کو انجام دینا چاہئے ۔
انہوں نے مزید فرمایا : امام حسین علیہ السلام سے متعلق مطالب قیمتی، اصلی اور بہترین ہونے چاہئیں اوران مطالب کو اس طرح بیان کیا جائے جس سے آپ کی عظمت اور بلندی ظاہر ہو ۔میں تم لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور کربلائے حسینی کے آثار کے متعلق عام لوگوں کے لئے بہترین اور جذاب سافٹ ویئر بنائی ہے ، اس سافٹ ویئر میں بھی بہت ہی غور وفکر سے کام لینا چاہئے ، یہاں تک کہ سافٹ ویئر کے مطالب کو بھی مختلف گروہ کے حوالہ کیا جائے تاکہ وہ اس کی تحقیق کریں اور اس میں کسی طرح کا کوئی اشکال اور اعتراض نہ ہو ۔
معظم لہ نے دارالحدیث قم سے وابستہ ''ثاراللہ'' ملٹی میڈیا کی سافٹ ویئر بنانے والے مسئولین کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا : سافٹ ویئر کا تعارف کرانے سے پہلے اس کی تحقیق اورکنٹرول کرنے کیلئے اس کے ماہرین کے حوالہ کریں تاکہ مطالب کا غور سے مطالعہ کیا جا سکے ، مثال کے طور پر سیدالشہداء علیہ السلام سے متعلق بعض فلمیں بنائی گئیں جن میں اشکالات تھے لیکن اس کے ماہرین کے ذریعہ ان اشکالات کو ختم کردیا گیا ۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا : اسی طرح امام حسین علیہ السلام کے اہداف کو بیان کرنا بہت اہم ہے ، اصل واقعہ عاشورا، آثار اور اس کے علل و اسباب اس سافٹ ویئر میں نمایاں ہوں ،عام طور سے منبروں پر اصل واقعہ کو بیان کیا جاتا ہے لیکن اس واقعہ کے ایجاد ہونے اور اس کے آثار وبرکات کو بہت کم بیان کیا جاتا ہے ، جبکہ اگر ان تین موضوعات کی طرف توجہ نہ دی گئی تو مطلوب نتائج تک نہیں پہنچا جاسکتا ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ''ثار اللہ'' ملٹی میڈیا کی سافٹ ویئرکو تیار کرنا ایک بہترین اور بابرکت قدم جانا اور اس کام کو انجام دینے والوں کے لئے دعا کی اور فرمایا : اس سافٹ ویئر کے ساتھ ایسے بچوں اور مسلمانوں کیلئے پروگرام تیار کئے جائیں جو مسائل سے آشنا نہیں ہیں ، اگر چہ ہر گروہ کیلئے پروگرام بنانے میں ایک خاص طریقہ کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے اس دینی سافٹ ویئر کو بنانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یاد دہانی فرمائی : میں دارالحدیث ادارہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ خداوندعالم کی بارگاہ میں یہ کام مقبول ہوگا اورآپ سب کیلئے آخرت کا زاد راہ قرار پائے گا ۔
معظم لہ نے اپنی گفتگو کے اختتام پر فرمایا : مکتب اہل بیت علیہم السلام کے بہت سے آثار کو پیش کرنے میں دارالحدیث ادارہ بہترین وسیلہ ہے جس نے اب تک بہترین کام انجام دئیے ہیں اور اچھی کتابیں منتشر کی ہیں ۔

 

مطلوبه الفاظ :
captcha