١٣٩٣ شمسی کی عید نوروز کا جشن منانے کے متعلق معظم لہ سے استفتاء

١٣٩٣ شمسی کی عید نوروز کا جشن منانے کے متعلق معظم لہ سے استفتاء


حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کے ایام کا احترام کرنا سب پر لازم ہے ،اس بناء پر دونوں مہینوں یعنی ماہ جمادی الاول اور ماہ جمادی الثانی کی مناسبتوں پر عزاداری قائم کی جائے ۔‌

درود و سلام کے ساتھ مرجع عالیقدر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دامت برکاتہ) کی خدمت میں عرض ہے کہ ١٣٩٣ شمسی کی عید نوروز کا جشن منانے کے متعلق آپ کا نظریہ کیا ہے ؟ کیونکہ اس سال عید نوروز کے بعض ایام ، حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کے ایام میں واقع ہورہے ہیں ؟
(آپ کے مقلدین کی ایک جماعت)

جواب :  حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کے ایام کا احترام کرنا سب پر لازم ہے ، اس بناء پر دونوں مہینوں یعنی ١٣، ١٤اور ١٥ ماہ جمادی الاول(٢٤، ٢٥ و ٢٦ اسفند ١٣٩٢) اور١، ٢، ٣ ماہ جمادی الثانی (١٢، ١٣، ١٤ فروردین ١٣٩٣) کی مناسبتوں پر عزاداری قائم کی جائے اور ان کی برکتوں سے فائدہ اٹھایا جائے ۔
لیکن ان دونوں مناسبتوں کے درمیان رسومات کو (شرعی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے) انجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
نئے سال کی رسومات جیسے صلہ رحم کے لئے ایک دوسرے کے گھر جانے اور گھر کی صفائی وغیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ خداوندعالم اپنے لطف و کرم کے سایہ میں ہمیشہ کامیاب و کامران کامران کرے ۔

 

captcha