مصر میں شیعوں کے بےرحمانه قتل پر معظم له کا پیغام

مصر میں شیعوں کے بےرحمانه قتل پر معظم له کا پیغام


آج دنیائےاسلام کی سب بڑی مشکل وھابی ہیں جو اپنی وحشی گری کےذریعہ مسلمانوں کی عزت،آبرو،حیثیت اور اسلامی بنیادوں کو کاری ضرب لگانے میں مصروف ہیں، اور وہ اسلام جو آیین رحمت و محبت ہےاسے شدت پسندی،خشونت،خونریزی اور بے رحمی کا دین معرفی کرنے میں مصروف ہیں ۔‌


مصر کے صوبہ جیزه میں ہونے والے جشن امام عصر(عج) میں وھابی تکفیروں کے حملہ کے نتیجہ میں مرنے والے چار شیعہ اور ان کے ہمراہ نامور شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کی نہایت اندوہناک خبر نے ھم سبھی کو متاثر کیا ، آج دنیا اسلام کی سب بڑی مشکل وھابی ہیں جو اپنی وحشی گری کے ذریعہ مسلمانوں کی عزت ، آبرو ، حیثیت اور اسلامی بنیادوں کو کاری ضرب لگانے میں مصروف ہیں، اور وہ اسلام جو آیین رحمت و محبت ہے اسے شدت پسندی، خشونت، خون وخونریزی اور بے رحمی کا دین معرفی کرنے میں مصروف ہیں ۔
افسوس مصر صھیونی سازشوں سے روبرو ہے ، جس میں مصر کی امنیت اور ثبات کو  نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مناسب قدم نہ اٹھانے کی صورت میں یہ آگ پورے علاقہ کو اپنے لپیٹ میں لے لے گی ، گذشتہ دو برسوں میں مسلکی شدت پسندی، عیسائیوں کے خلاف رہی تھی اور اب پیروان اهلبیت علیهم السلام کے خلاف شدت پسندی کی موج نے سر ابھارا ہے، مصر میں پیروان اهلبیت علیهم السلام کی بنیادیں مستحکم، گہری اور پرانی ہیں، اس طرح کی جنایتں مصر کی دیندار اور شریف عوام  کی فطرت کے خلاف ہے ۔
ان جنایتوں کی اساس تکفیری وھابیوں کے وہ پروپگنڈے اور تبلیغات ہیں جسے یہ گروپ مذاھب کے خلاف انجام دینے میں مصروف ہے اور اس پروپگنڈے میں دوسرو کا خون بہانا جائز جانتا ہے، افسوس حالیہ دنوں ان نہضتوں نے شدت اختیار کرلی ہے جو مدام برادر کشی کا سبب بن سکتی ہیں ۔
 ھم دیگر تمام اسلامی و عالمی تنظیموں اور کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ اس جنایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ تقریب مذاھب اور تحکیم اتحاد اسلامی کے سلسلہ سے علمائے  مصر سے گفتگو کے لئے حوزہ علمیہ قم مکمل طور سے تیار ہے ، ھم الازھر کے علمائے کرام اور وہ  تمام شخصیتیں جنھوں نے اس بدترین جنایت کی شدت سے مذمت کی ان کے شکرگزار ہیں ، اور تمام علمائے اسلام سے بھی ھمارا مطالبہ ہے کہ اس جنایت کے مقابل خاموش نہ رہیں بلکہ رد عمل کا اظھار کریں، اور مصر گورمنٹ سے بھی ھماری درخواست ہے کہ جنایتکاروں کے محاکمہ میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں ۔
خداوند متعال سے عاجزانہ استدعی ہے کہ اسلام اور مسلمین کو اس منحرف گروہ کے شر سے نجات دے ۔


ناصر مکارم شیرازی
حوزه علمیه قم

17 شعبان المعظم 1434 هجری قمری

مطلوبه الفاظ :
captcha