نیمہ شعبان کی مناسبت ، طبی عملہ اور رضاکارانہ گروہ کی ہمت افزائی کے متعلق حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان

نیمہ شعبان کی مناسبت ، طبی عملہ اور رضاکارانہ گروہ کی ہمت افزائی کے متعلق حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان


نیمہ شعبان کی مناسبت سے اپنی قوم کے ہر شخص کو مخاطب کرتے ہوئے حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بہت اہم تقریر کی ۔‌

انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا : شب نیمہ شعبان میں سب کے لئے بہتر ہے کہ اپنے گھروں میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کریں اور خداوندعالم کو امام زمانہ (عج) اور ان کے طیب و طاہر اجداد کی قسم دیتے ہوئے بیماروں کی جلد سے جلد شفا اور اس وبا کے خاتمہ کیلئے دعا کریں اور مطمئن ہوجائیں کہ یہ دعائیں بہت جلد مقبول ہوجائیں گی ۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو صحت سے متعلق مشوروں کی رعایت کرنے کی تاکید کی اورکرونا بیماری کا مقابلہ کرنے کیلئے طبی عملہ ، ڈاکٹراور نرسوں کی سعی و کوشش کا دوبارہ شکریہ ادا کیا اور فرمایا : طبی عملہ اور ڈاکٹروں کی سعی و کوشش کا بہترین شکریہ ان کی بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کرنا ہے ۔ ہمارے عزیزوں جس طرح آپ نے اب تک طبی عملہ کے مشوروں پر عمل کیا ہے اسی طرح بعد میں بھی عمل کرتے رہیں گے اور جہاں تک ممکن ہو اپنے گھروں سے ضرورت کے علاوہ خارج نہ ہوں ۔

معظم لہ نے اسی طرح رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے گروہ، طلاب اور اسٹوڈنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ معظم لہ نے بیماری کرونا سے مقابلہ کرنے والے رضاکارانہ گروہ اور بیماری کرونا سے مرنے والوں کی فیملی کو کچھ ہدایا بھی پیش کئے۔

captcha