اسلام کے خلاف عربی، یوروپی اور امریکائی ناٹو کی تشکیل دی گئی ہے

اسلام کے خلاف عربی، یوروپی اور امریکائی ناٹو کی تشکیل دی گئی ہے


امریکہ نے منصوبہ بنایا ہے کہ جس طرح شام اور یمن کو ویران کیا ہے اسی طرح دوسرے تمام اسلامی ممالک کو بھی ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ کردے تاکہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے ممالک کو نیست و نابود کردیں اور اس طرح امریکہ کا خراب شدہ اسلحہ بھی فروخت ہوجائے گا ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آج صبح مسجد اعظم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے شروع میں امریکائی حکمرانوں کی نئی شیطنت ا ور پالیسیوں کی طرف ا شارہ کرتے ہوئے فرمایا : حال ہی میں امریکہ کے صدر نے دو خطرناک پیشنہاد دی ہیں ، پہلی یہ ہے کہ ہمیں چاہئے کہ ہم یوروپی ناٹو کی طرح ایک عربی ناٹو کو قائم کریں اور عرب ممالک کو متحد کریں اور امریکہ کی حمایت میں عرب ممالک کی ایک فوج بنائیں ۔

معظم لہ نے مزید فرمایا : امریکہ کے صدر کی دوسری پیشنہاد یہ تھی کہ مشرق وسطی کو اسلحہ سے بھر دیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ جس طرح شام اور یمن کو ویران کیا ہے اسی طرح دوسرے تمام اسلامی ممالک کو بھی ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ کردے تاکہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے ممالک کو نیست و نابود کردیں اور اس طرح امریکہ کا خراب شدہ اسلحہ بھی فروخت ہوجائے گا ۔

امریکہ ، مشرق وسطی کو خاک و خون میں غلطاں کرنا چاہتا ہے

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بیان کیا : امریکیوں کا ہدف یہ ہے کہ شام اور عراق میں جو جنگ خاموش ہونے والی ہے اس کو تمام اسلامی ممالک میں روشن کردیں اور خاور میانہ کی تمام جگہوں کو خاک و خون میں ملا دیں ۔

انہوں نے علاقہ کے ممالک سے بیدار ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : ایسے حالات میں کیا کوئی ایسا ہے جو اس علاقہ کے ممالک کو یہ بات سمجھادے کہ ان کے لئے امریکہ نے کیا منصوبہ بنایا ہے ؟ اگر کسی کے پاس ذرہ برابر بھی عقل ہوگی تو وہ امریکہ کے منصوبہ کو سمجھ جائے گا، اس علاقہ کے ممالک کب بیدار ہوں گے اور وہ کب امریکہ کے منصوبوں کو سمجھ سکیں گے ؟

ایام فاطمیہ میں دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین نہ ہو

مرجع تقلید شیعہ نے اپنے بیانات کے ایک حصہ میں ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کیا اور ان ایام کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ایام میں متوجہ رہنا چاہئے کہ ایسے حساس حالات میں جب کہ عربی اور یوروپی ناٹو موجود ہے ، ہمیں اپنے دشمن کے ہاتھ میں ایسا کوئی بہانہ نہیں دینا چاہئے جس سے وہ اپنے غلط منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکے ۔

معظم لہ نے مزید فرمایا :  ایام فاطمیہ میں دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین نہ کریں ، یہ کام بہت خطرناک ہے اور اس کی بہت سی ذمہ داریاں ہیں ، کیونکہ اس سال کے حالات گزشتہ برسوں کے حالات سے مختلف ہیں ۔

captcha