غلامان “زر” سے “زور” کے بل پر بات کرنی چاہئے

غلامان “زر” سے “زور” کے بل پر بات کرنی چاہئے


ان لوگوں نے کچھ دنوں پہلے سعودیہ کا نام بچوں کا قتل عام کرنے والوں کی بلیک لیسٹ میں شامل کیا مگر ناگہاں یہ ورق پلٹ گیا اور سعودیہ کا نام اس لیسٹ سے حذف کردیا گیا‌

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دعای صحیفہ سجادیہ کی تشریح  کرتے ہوئے عالمی مسائل کا تجزیہ کیا : اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کی حالیہ بے آبروئی، خود اپنی نوعیت کی کم نظیر یا بے نظیر ہے، اس نے ان لوگوں کے اعتبار کو جو اسے مظلوموں کی پناہ گاہ سمجھتے تھے شدید ٹھیس پہونچایا ہے ، سبھی نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی سب سے بڑی منصب دار فرد ، کس طرح پٹرول کے ڈالروں کا کھلونا بن گئی ۔

 ان لوگوں نے کچھ دنوں پہلے سعودیہ کا نام بچوں کا قتل عام کرنے والوں کی بلیک لیسٹ میں شامل کیا مگر ناگہاں یہ ورق پلٹ گیا اور سعودیہ کا نام اس لیسٹ سے حذف کردیا گیا اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے اعلان کیا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کیوں کہ سعودیہ نے ہمیں دھمکی دی تھی کہ وہ تیل کے ڈالروں کی اپنی امداد بند کردے گا ۔

 اس سانحہ سے سادہ لوح افراد کے افکار میں کہ جو عالمی معاشرے اور انسانی حقوق کی بلند و بالا بیانیوں کو مشکل کشا جانتے تھے زلزلہ آگیا ہے ۔

 اس سے بھی بدتر یہ کہ امریکوں نے کچھ دنوں قبل واضح طور پر یہ کہا کہ ان کے پاس 28 صفحوں پر مشتمل اسناد موجود ہیں کہ جو اس بات کے بیانگر ہیں کہ ۱۱ ستمبر کے حادثہ میں سعودیہ کا ہاتھ تھا جو عنقریب نشر کی جائیں گی.

 اس کے نتیجہ میں سعودیہ نے کھلم کھلا دھمکی دی کہ اگر ایسا ہوا تو ہم امریکی بینکوں سے اپنا تمام سرمایہ نکال لیں گے.

 اور ناگہاں ورق پلٹ گیا اور پھر امریکا کے سیاسی افراد نے اس بات سے پردہ اٹھایا کہ سعودیہ کا اس میں ہاتھ نہیں تھا اس کا دامن ہر طرح کے دھبہ سے پاک و صاف ہے ۔

 اس سانحہ نے امریکا سے محبت کرنے والوں اور اس پر اعتماد کرنے والوں کی افکار کو شدید جھٹکا پہونچایا ہے ۔

 کیا اس طرح کی دنیا میں جہاں غیر قانونی ڈالروں کے ذریعہ کہ جو سعودیہ کے فقیروں کا حق ہے دیو کو فرشتہ بنایا جاسکتا ہے کیا اس طرح امن و امان باقی رہے گا، آگاہ رہیں کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری سے لیکر امریکی حکمرانوں تک پٹرول کے ڈالروں کے غلاموں سے مقابلہ کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم مضبوط رہیں تاکہ «غلامان زر» ہم سے اکڑ کر بات نہ کریں اور زور گوئی نہ کریں اور اس طرح خدا هماری مدد کرے گا .

captcha