آیة اللہ مکارم شیرازی نے شیخ نمر کو پھانسی دئیے جانے کے متعلق سعودی حکام کو خبردار کیا :

آیة اللہ مکارم شیرازی نے شیخ نمر کو پھانسی دئیے جانے کے متعلق سعودی حکام کو خبردار کیا :


یہ بات جان لو کہ اگر یہ حکم جاری ہوا توتمہیں اس کے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور پوری دنیا کے شیعوں کے دلوں میں تمہاری طرف سے بہت زیادہ بغض و حسد بھر جائے گا ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے قم کی مسجد اعظم میں اپنے فقہ کے درس خارج کی ابتداء میں آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دینے کے حکم کے متعلق سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا : سعودی حکام یا غافل ہیں یا اپنے غافل ہونے کا اظہار کرتے ہیں ، سعودی عرب کے شیعہ منجملہ ''احصا'' اور ''قطیف'' کے شیعہ جو کہ خالص اور قوی شیعہ ہیں ، اپنے دینی اور مذہبی رسم و رواج کو منعقد کرنے میں بہت زیادہ تحت فشار ہیں ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے شیعہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اور دوستانہ طور پر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،شیخ نمر نے بھی لوگوں کے حقوق کے متعلق تقریر کی تھی ، اس کے علاوہ کسی اور جرم کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں ، آیة اللہ شیخ نمر بہت ہی شجاع اور بے خوف انسان ہیں ۔ اسلام کا کونسا قانون ایسے انسان کو پھانسی دینے کی اجازت دیتا ہے ؟
معظم لہ نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : یہ بات جان لو کہ اگر یہ حکم جاری ہوا توتمہیں اس کے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور پوری دنیا کے شیعوں کے دلوں میں تمہاری طرف سے بہت زیادہ بغض و حسد بھر جائے گا ۔
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : شاید یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ان کے اس کام سے شیعہ اور دوسرے لوگ ڈر جائیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہے ، وہ کبھی نہیں ڈریںگے اور اگر یہ حکم جاری ہوگیا تو دوسرے لوگ اور زیادہ شجاع ہوجائیں گے۔ ایرانی انقلاب کے زمانہ میں جس قدر انقلابیوں کو شہید کیا جاتا تھا اسی قدر لوگ میدان میں آتے تھے اور زیادہ سے زیادہ انقلاب کی حمایت کرتے تھے ۔
معظم لہ نے فرمایا : مجھے امید ہیں کہ یہ ہوش میں آجائیں گے اور ایسے کسی حکم پر عمل درآمد نہیں کریں گے جو خود انہی کا دامن تھام لے اور اگر عمل درآمد ہوگیا تو پوری دنیا کے شیعہ ، یہاں تک کے پوری دنیا کے معتدل مسلمان بھی اس کام کے خلاف اپنا عکس العمل ظاہر کریں گے ۔
انہوں نے مزید فرمایا : اگر چہ پوری دنیا کے بڑے اداروں نے اس کام کی مخالفت کی ہے کہ سعودی حکومت کو پھانسی دینے کا حق نہیں ہے ۔ خداوندعالم سب لوگوں کو علم و آگاہی عطا کرے تاکہ وہ اپنے ضرر و زیان ا ور منافع کی طرف متوجہ ہوں ۔

 

captcha