ماہ محرم کے آغاز اور عاشورائے حسینی کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام

ماہ محرم کے آغاز اور عاشورائے حسینی کی مناسبت سے معظم لہ کا پیغام


‌ ‌ انشاء اللہ کچھ واضح دلیلوں کی وجہ سے اس سال بھی گذشتہ سالوں کی طرح امام حسین کی مجالس اور جلوس عزاء کو بہت ہی شان و شوکت کے ساتھ منانا ضروری ہے اور دشمنوں کے مختلف فتنوں کو ان شعائر کی تعظیم کے ذریعہ ختم کرنا ضروری ہے ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایک بار پھر محرم الحرام کی آمد سے امام حسین کی عزاداری جس کا شمار مہم ترین مذہبی شعائر میں ہوتا ہے ،شان و شوکت سے منائی جانے لگی اور کچھ واضح دلیلوں کی وجہ سے اس سال انشاء اللہ امام حسین کی مجالس اور جلوس عزاء کو بہت ہی شان و شوکت سے منانا ضروری ہے اور دشمنوں کے مختلف فتنہ و فساد کو ان شعائر حسینی کی تعظیم کے ذریعہ ختم کرنا ضروری ہے ۔اسی وجہ سے ہمیں توقع ہے کہ عزاداران حسینی مندرجہ ذیل نکات کا غور سے مطالعہ کریں گے :

۱۔  خطباء اور مقررین حضرات قیام حسینی کے فلسفہ اور کربلا کے واقعہ کو سب کے لئے خصوصا جوان نسل کے لئے بیان کریں گے ۔

۲۔  مرثیہ خوان ، ذاکرین اور مصائب پڑھنے والے افراد ، بہترین اور اچھے اشعار کے ذریعہ عزاداروں خصوصا جوانوں میں امام حسین (علیہ السلام) کی محبت اور عشق کو دوبالا کریں گے، اور جن اشعار سے دین اور عزاداری کی توہین ہوتی ہو ، ان سے پرہیز کریں گے ۔

۳۔  انجمن ہای ماتمی اور خیرین حضرات، عزاداری اور ان شعائر کی تعظیم کو دوبالا کرنے میں اپنی طاقت کے مطابق مدد کریں۔اور کسی کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ ان کے نام پر مذہب کی توہین کریں یا دشمن کو کسی طرح کا کوئی موقع دیں ۔ موسیقی ، ڈھول ، تاشہ ، اور قمہ زنی جیسے کام انجام نہ دئیے جائیں ، اگر چہ جو لوگ بھی یہ کام انجام دیتے ہیں وہ امام حسین (علیہ السلام) کے عشق اور محبت میںایسے کام کرتے ہیں ،لیکن اس عشق کو اس طرح ظاہر کرنا چاہئے جس کو امام حسین (علیہ السلام) قبول فرمالیں اور امام زمانہ (ارواحنا فداہ) خشنود ہوجائیں۔

۴۔  اس مدرسہ حسینی کے تمام مشتاقین ، بہن ، بھائی ،خصوصا نوجوان حضرات، ضروری نظم و ضبط کا خیال رکھیں کیونکہ ہر کام ،نظم و ضبط کے ساتھ بہتر انجام پاتا ہے ، اسی کے ساتھ تمام عزادار ،خطباء، اور ذاکرین ، پارٹی بازی اور اختلافات سے پرہیز کریں ، کیونکہ یہ عزاداری اتحاد کی ایک کڑی ہے ، شگاف اور اختلاف کی کڑی نہیں ہے ،ہمیں عزاداری اور عاشورائے حسینی کے فروغ سے مدد لینی چاہئے کیونکہ ”ان الحسین مصباح الھدی و سفینة النجاة“۔

مطلوبه الفاظ :
captcha