سید عبدالعزیز حکیم کی رحلت کی مناسبت سے معظم له  کا پیغام

سید عبدالعزیز حکیم کی رحلت کی مناسبت سے معظم له کا پیغام

عالم ربانی، مجاہد جناب حجة الاسلام والمسلمین آقای سید عبدالعزیز حکیم قدس سرہ الشریف ، صدر محترم مجلس اعلی عراق کی غم انگیز رحلت نے اسلامی ملکوں خصوصا دنیا کے شیعوں کے درمیان غم و اندوہ سے لبریز ایک لہر پیدا کردی ہے۔

باسمه تعالی

مرحوم آیة اللہ العظمی حکیم کا خاندان عراق اور شیعی دنیا کا بہت زیادہ شریف اور نجیب خاندان رہا ہے کہ جس نے اسلام اور اہل بیت(علیہم السلام)کی خدمت میں بہت زیادہ قربانیاں اور اس راہ میں بہت عظیم شہداء، امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ)کی خدمت میں پیش کئے۔
مرحوم ایک شجاع، مخلص، فعال اور گرانقدر عالم دین تھے کہ جس نے اپنی پوری عمر کو اسلام اور مسلمین کی عظمت کی راہ میں صرف کیا۔
ہم اس غم انگیز سانحہ کو روحانیت شیعہ، عراق کے قابل احترام شیعوں، مجلس اعلی میں موجود عزیزوں خصوصا معظم لہ کے اہل خانہ اور بالاخص ان کے بیٹے، بیٹیوں ، منجملہ حجة الاسلام آقای سید عمار حکیم کہ جو اس شریف خاندان کے ذخایر میں سے ہیں، تسلیت پیش کرتے ہیں، خدا وند عالم، مرحوم کے درجات کو بلند اور پسماندگان کو صبر اور اجر کثیر عنایت فرمائے۔
۴/۵/۱۳۸۸۔
مطلوبه الفاظ :
captcha