اعتکاف کرنے والوں کیلئے معظم لہ کا پیغام

اعتکاف کرنے والوں کیلئے معظم لہ کا پیغام


اعتکاف یعنی تین دن تک خدا کے گھر میں خدا کا مہمان رہنا، تمام مادی چیزوں سے رابطہ کو منقطع کردینا ، تین دن روزے رکھنا،اور تین شب و روز اس کے ذکر، مناجات اور اس سے راز و نیاز کرنا ، اپنی گذشتہ باتوں کی طرف توجہ کرنا،غلطیوں کی اصلح کرنا اور آئندہ میں تقوی اور قداست کے ساتھ قدم رکھنے کی دعا کرنا۔‌

اس دنیا کے در و دیوار سے جو شور و شراٹھ رہا ہے اور عالمی ذرایع ابلاغ شب وروز خصوصا جوانوں کو خراب کرنے کی دعوت دے رہے ہیں اور موت کے سودا گر دنیا کے کچھ سیاسی سر براہوں کی مدد سے منشیات(یعنی ذلت و خواری کے ساتھ نشے کی موت)کا جال پھیلائے ہوئے ہیںجی ہاں ایسی فضا میں یہ عبادت بہت مہم ہے یہ انسان کو خود سازی اور نفس پر اسلامی کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں بہت زیادہ موٴثر ہے۔
اگر چہ اعتکاف کیلئے اسلام میں کوئی خاص وقت معین نہیں ہے لیکن نیمہ ماہ رجب میں تین دن کا انتخاب کہ ایک طرف مولی الموحدین ، امام المتقین امیرالمومنین علیہ السلام کا روز ولادت کی خوشبو سے معطراور دوسری طرف ماہ رجب کے دن جو کہ خدا کی بندگی اور عبادت کیلئے خاص مہینہ ہے اور اعمال ماہ رجب خصوصا عمل ام داؤد جو مشکلات کے حل اور حاجات کے پورا ہونے کیلئے ایک اچھا عمل ہے ان تمام چیزوں نے اعتکاف کے ان ایام کو ایک خاص اہمیت دیدی ہے۔

میں آپ سب عزیزوں پر خصوصا ان جوانوں پرجو اعتکاف میں ہیں یا اعتکاف کرنے والے ہیں درود بھیجتا ہوں اور عرض کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی چاہئے خدا سے مانگو ، تاکہ اس کے ساتھ راز و نیاز کرسکو اور جہاں تک تم لوگوں میں طاقت ہے اپنے اندر تقوی، پاکیزگی، ایمان اور اخلاص کو ذخیرہ کرو اور خدا سے مناجات کو کسی بھی چیز سے نہ بدلو اور آخر کار دنیا کے تمام مسلمانوں کی مشکلات کو دور ہونے کیلئے دعا کرو ، خدا وند عالم تمہارا حافظ و مددگار ہے۔

مطلوبه الفاظ :
captcha