مصر کے مشہور عالم دین'' شیخ الازہر ''کے حکم صادر کرنے پر معظم لہ کا بیان

مصر کے مشہور عالم دین'' شیخ الازہر ''کے حکم صادر کرنے پر معظم لہ کا بیان


دنیائے اسلام کے موجودہ حالات کو درک کرنے اور ہوشیاری سے کام لینے پر ہم شیخ الازہر کو تہہ دل سے داد و تحسین سے نوازتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ  انہوں نے اس کام کے ذریعہ بے گناہ مسلمانوں کو قتل و غارت سے بچایا ہے اور مغربی ناواقف اور غلط فائدہ اٹھانے والوں سے اسلام کو محفوظ کرلیا ہے ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خبروں میں بیان ہوا تھا کہ مصر کے شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے شیعہ اور اہل تسنن تمام علماء کو دعوت دی تھی کہ وہ سب مل کر ایسے افراطی گروہ کی مذمت کریں جو بہت ہی وحشتناک طریقہ سے انسانوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔

شیخ الازہر نے بہت ہی وضاحت کے ساتھ شیعہ اور اہل تسنن کے افکار کو ایک دوسرے سے نزدیک ہونے کے متعلق بیان کیا : الازہر ہمیشہ شیعہ اور اہل تسنن کو اتحاد اور تقریب کی دعوت دیتا ہے اور الازہر یونیورسٹی کے لئے اس تقریب کو بہت ہی زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔

اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ میں شیعہ اور اہل تسنن کے تمام علماء او ررہبروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ الازہر یونیورسٹی میں ایک مشترک نششت میں شریک ہوں اور تمام اسلامی مذاہب کی طرف سے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مشترک فتوی صادر کریں اور اس فتوی کے صادر ہونے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بعض افراطی گروہ کے وحشیانہ اقدامات بند ہوجائیں گے ۔

دنیائے اسلام کے موجودہ حالات کو درک کرنے اور ہوشیاری سے کام لینے پر ہم شیخ الازہر کو تہہ دل سے داد و تحسین سے نوازتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ  انہوں نے اس کام کے ذریعہ بے گناہ مسلمانوں کو قتل و غارت سے بچایا ہے اور مغربی ناواقف اور غلط فائدہ اٹھانے والوں سے اسلام کو محفوظ کرلیا ہے اور مغربی لوگوں کو جان لینا چاہئے کہ اسلام میں تشدد نہیں ہے ۔

اس کے علاوہ بھی ہم تاکید کرتے ہیں کہ اس افراطی گروہ کے ذ ریعہ دنیا کے کسی بھی کونے میں غیر مسلمانوں کا قتل عام بھی اسلام کی تعلیمات میں نہیں ہے اور ہم اس کی شدید طور سے مذمت کرتے ہیں ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پروگرام جلد از جلد انجام پائے اور مسلمانوں کو ان کے اشرار کے شر سے نجات دلانے کیلئے کوئی قدم آگے بڑھایا جائے ۔

ناصر مکارم

١٠/٠٥/١٣٩٥

captcha