پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان اقدس میں گستاخی کی مذمت

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان اقدس میں گستاخی کی مذمت


حقیقت یہ ہے کہ مغربی سیاستمداروں کے پاس سیاسی عقل نہیں ہے ، ورنہ ایک چھوٹے سے گروہ کے جرم کی وجہ سے اپنے آپ کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے نہ ٹکراتے اور غور و فکر کرنے کے بجائے یہ سب نہ کرتے ۔‌

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی کرنے کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مسلمان ، مغرب والوں سے ناراض ہیں اور فرانسوی مجلہ نے جو گستاخی کی ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام مغربی حکمرانوں نے اس مجلہ کی حمایت کی ہے ۔
واقعہ یہ تھا کہ مغرب کا پرورش یافتہ تکفیریوں کا ایک گروہ فرانس گیا اور انہوں نے ایسا جرم انجام دیا جس کی ہم سب نے مذمت کی ہے ، دہشت گردی کسی بھی لباس میں ہے اور کسی کے لئے بھی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، مغربی سیاستمداروں کو چاہئے تھاکہ وہ اس کی بنیادوں کو ختم کردیتے اور اس تکفیری چھوٹے سے گروہ کی مدد نہ کرنے دیتے جس سے وہ بہت جلد نابود ہوجاتے ، لیکن انہوں نے ورق پلٹ دیا اور دنیائے اسلام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوگئے ، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی کی اور روز بروز اپنی ضد و لجاجت پر کھڑے ہوئے ہیں اوراس مجلہ کے پہلے سے زیادہ نسخے چھاپ کر منتشر کئے ہیں اور اس کا نام آزادی بیان کی حمایت رکھا ہے ۔
جبکہ ہم جانتے ہیں کہ انسانیت کی سب سے چھوٹی علامت یہ ہے کہ دوسروں کو اذیت نہ پہنچائیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی ایسا خنجر ہے جو مسلمانوں کے دل پر مارا گیا ہے ، کیا پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل میں خنجر چبھانا ، آزادی بیان ہے ؟ اگر کسی میں انسانیت کا کم سے کم احساس پایا جاتا ہو وہ اپنے آپ کو ایسا کام کرنے کی اجازت دے گا ؟ !
یہاں تک کہ جب ان کے پادری نے ہمت او رشجاعت سے اس کام کو منع کیا تو انہوں نے ان کی بات نہیں سنی اور کہا ہم یہ گستاخی کرتے رہیں گے ۔
حقیقت یہ ہے کہ مغربی سیاستمداروں کے پاس سیاسی عقل نہیں ہے ، ورنہ ایک چھوٹے سے گروہ کے جرم کی وجہ سے اپنے آپ کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے نہ ٹکراتے اور غورو فکر کرنے کے بجائے یہ سب نہ کرتے ۔
بہتر تھا کہ غور وفکر کرتے اور آزادی بیان کے معنی کو سمجھتے اور اس طرح کے کام کرنے سے پرہیز کرتے اور دنیا کے مسلمانوں سے عذر خواہی کرتے اور دنیا کے امن و سکون کو خراب نہ کرتے ۔
والسلام علی من اتبع الھدی

 

captcha